ایک دن حجاب دوسرے دن نامناسب لباس؛ رونالڈو کی گرل فرینڈ مشکل میں
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
ریاض(نیوز ڈیسک)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کی جانب سے سعودی عرب میں نامناسب لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر فٹبال کلب کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اِن دنوں سعودی عرب میں اپنے بچوں اور گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کیساتھ مقیم ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Georgina Rodríguez (@georginagio)
گزشتہ دنوں رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نامناسب انداز میں سمندر کنارے بیٹھی اپنی تصویر شیئر کی جس نے مداحوں کو بھڑکا دیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ایک دن حجاب میں اور ایک دن نامناسب لباس میں۔۔۔ جبکہ اس کے علاوہ دیگر صارفی نے انکے لباس پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
نامناسب تصویر شیئر کرنے سے محض 4 روز قبل رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز نے شیخ زید مسجد کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے خود کو مکمل حجاب میں ملبوس کررکھا تھا۔
مزیدپڑھیں:علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ، مسافر بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کی گرل فرینڈ
پڑھیں:
سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔
مصطفیٰ کمال کی میڈیا ٹاک پر ردعمل میں شرجیل میمن نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر نے بغیر ہوم ورک کے پریس کانفرنس کی۔
انہوں نے کہا کہ یہ جن بلدیاتی انتخابات کا ذکر کررہے ہیں، انہوں نے زمینی حقائق دیکھ کر بائیکاٹ کیا، انہیں پتا تھا بلدیاتی انتخاب لڑیں گے تو شکست ہوگی۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں صوبہ بننے سے متعلق خبردار کردیا ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر نے مزید کہا کہ سندھ کی تقسیم مشکل نہیں ناممکن ہے، سندھ کوئی کیک نہیں ہے کہ اس کو بانٹ دیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ ہم جذباتی جواب دیں اور وہ سیاست کریں، وہ ہر وقت اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوچکی۔
شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے، ان کی بات کا جواب دیا جائے، وہ کہتے ہیں ان کی بات ایک کان سے سنو دوسرے سے نکال دو۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے ٹوئٹ میں بلدیاتی اداروں کا معاملہ تھا ہی نہیں، نفرت کی سیات بند کریں، ایم کیو ایم اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتی ہے۔
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ 27ویں ترمیم میں بہت سے نکات تھے جن کو پیپلز پارٹی نے قبول نہیں کیا، مچھلی پانی کے بغیر اور ایم کیو ایم اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتی۔