بی جے پی کی دہشتگردانہ حملوں کی 26 سالہ تاریخ، غیرملکی جریدے نے بھانڈا پھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
غیر ملکی جریدے ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق 1999ء میں کندھار میں ہوائی جہاز اغوا کا واقعہ ہوا،ط اس وقت بھی بھاری میں بی جے پی کی حکومت تھی جبکہ 2001ء میں بھارت کی پارلیمنٹ پر حملہ بھی بی جے پی کے دور میں ہوا اسلام ٹائمز۔ سیاسی ہمدردیاں حاصل کرنے کے لیے بی جے پی دور میں جھوٹا پراپیگنڈا کرنے کے لیے دہشتگردانہ واقعات رونما کروانے کی لمبی تاریخ ہے۔ غیر ملکی جریدے ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق 1999ء میں کندھار میں ہوائی جہاز اغوا کا واقعہ ہوا، اس وقت بھی بھارت میں بی جے پی کی حکومت تھی جبکہ 2001ء میں بھارت کی پارلیمنٹ پر حملہ بھی بی جے پی کے دور میں ہوا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2002ء میں اکشردھام مندر پر حملہ کے وقت بھی بی جے پی ہی برسراقتدار تھی اور اسی سال امر ناتھ یاترا پر حملہ ہوا تھا۔
علاوہ ازیں 2016ء میں پٹھان کوٹ حملہ بھی بی جے پی سرکار کے دوران ہوا، اسی سال اڑی دہشتگردی حملہ ہوا۔ 2017ء میں ایک بار پھر امر ناتھ یاترا پر حملہ ہوا جبکہ 2019ء میں پلوامہ دہشگردی کے واقعہ کے وقت بھی بی جے پی اقتدار کے مزے لوٹ رہی تھی۔ اب 2025ء میں پہلگام دہشتگردی واقعہ بھی بی جے پی کے نریندر مودی کی سرکار میں ہوا، رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ حملے بی جے پی سرکار کے دور میں اتفاقیہ نہیں ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھی بی جے پی وقت بھی پر حملہ میں ہوا کے دور
پڑھیں:
وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائیگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بڑی سیاسی اور معاشی پیش رفت سامنے آئی ہے. جہاں حکومت نے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ اب 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔اس تاخیر کی بنیادی وجہ قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم ترین اجلاس ملتوی ہونا ہے، جو پہلے 3 جون کو شیڈول تھا۔حکومت کی جانب سے اس اجلاس کی منسوخی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فی الحال وفاعل بجٹ پیش کرنے کی کسی حتمی نئی تاریخ کا تعین تو نہیں ہو سکا.تاہم اب بجٹ 8 یا 12 جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا قوی امکان ہے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، قومی اقتصادی کونسل کے اس اہم اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا. جس کے بعد ہی بجٹ کی حتمی تاریخ سامنے آ سکے گی۔