معروف فیشن ڈیزائنر کے خلاف اہلیہ عدالت پہنچ گئیں، نان نفقے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
معروف پاکستانی نژاد ڈیزانئر کے خلاف اہلیہ نے عدالتی محاذ کھولتے ہوئے لاہور کی مقامی عدالت میں نان نقصے کا کیس درج کرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیشن ڈیزائنر کی چوتھی اہلیہ نے لاہور کی مقامی عدالت میں نان نفقے کا کیس دائر کرتے ہوئے عدالت نے انصاف مانگ لیا ہے۔
اہلیہ نے درخواست میں الزام عائد کیا کہ فیشنز ڈیزائنر نے ماضی کی شادیوں کے حوالے سے جھوٹ بولا اور نکاح نامے میں غلط معلومات درج کیں۔
خفیہ چیزیں اور باتیں سامنے آنے کے بعد فیشن ڈیزائنر کی اہلیہ نے حقائق جاننے کی کوشش کی اور پھر انصاف کیلیے عدالت کا دورازہ کھٹکھٹا دیا۔ جس کے باعث نجی زندگی میں تنازعات اور پیچیدگیاں بڑھ گئی ہیں۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق مقدمے کی درخواست لاہور کی فیملی کورٹ میں 6 مارچ کو دائر کی گئی۔ جس کے بعد نوٹس جاری ہوئے تاہم مبینہ طور پر ملزم عدالت میں پیش نہ ہوسکا۔
مذکورہ درخواست کی سماعت سول جج رانا آصف مصطفیٰ کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ محمود بھٹی نے طویل عرصے سے نہ صرف مالی بلکہ جذباتی ذمہ داریوں سے بھی کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے۔
درخواست میں گھریلو تنازعات، جائیداد، وراثت اور اخلاقی ذمہ داریوں جیسے حساس نکات کو بھی اجاگر کیا گیا ہے اور اپنا حق دینے کی استدعا کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اہلیہ نے
پڑھیں:
214 افسران کی سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر، لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب کو طلب کر لیا
لاہور ہائیکورٹ نے 214 سرکاری افسران کی سوشل میڈیا میں ذاتی تشہیر کے معاملے پر پنجاب حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
بیوروکریٹس اور پولیس افسران کے سوشل میڈیا کے استعمال کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے ہریرہ ضیا ڈار کی درخواست پر سماعت کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر وقاص شاہد تارڑ پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیے سندھ ہائیکورٹ کا ججز اور عدالتی عملے کے لیے سوشل میڈیا ضابطہ اخلاق جاری
عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو آئندہ سماعت پر رپورٹ سمیت طلب کر لیا جبکہ کیبنٹ ڈویژن سے بھی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ پنجاب حکومت کو بھی تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب کے 214 بیوروکریٹس اور پولیس افسران سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے لاہور ہائیکورٹ: سرکاری خزانے سے ذاتی تشہیر کا معاملہ، چیف سیکریٹری پنجاب طلب
یہ افسران سوشل میڈیا کے ذریعے ذاتی تشہیر کرتے ہیں۔ عدالت پولیس اور بیوروکریٹس پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرے۔
مزید بتایا گیا کہ 214 افسران کی فہرست بھی پٹیشن کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب حکومت سرکاری افسران سوشل میڈیا کا استعمال