City 42:
2025-06-11@05:06:11 GMT

اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ

اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT

سٹی 42 : وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ ہوا ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ کو بھارت کے بے بنیاد الزامات اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ ترکیہ کے ساتھ تاریخی اور گہرے تعلقات کو سراہتے نائب وزیراعظم نے ترکیہ کے ہمہ وقت تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ 

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ترکیہ کے

پڑھیں:

گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو چین کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، چینی وزیر خارجہ

گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو چین کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے اقوام متحدہ کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کی پہلی  تقریب میں “تہذیبوں کے درمیان مکالمے کا  فروغ اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر ” کے عنوان سے ورچوئل خطاب کیا۔منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کا قیام تمام ممالک کے عوام کی تہذیبوں کے درمیان مکالمے  اور انسانی ترقی کو فروغ دینے کی عالمگیر خواہش کے عین مطابق ہے اور تمام رکن ممالک نے متفقہ طور پر اس کی حمایت کی ہے۔

وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو چین کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، جو تمام انسانیت کی مشترکہ اقدار  کی وکالت کرتا ہے، تہذیبوں کی وراثت اور جدت طرازی کو اہمیت دیتا ہے، لوگوں کے درمیان بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بناتا ہے ۔ 

چین تین پہلوؤں سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی وکالت کرتا ہے۔پہلا یہ کہ تہذیبی مساوات کا محافظ بننا ، دوسرا  تہذیبوں کے تبادلوں پر عمل کرنے والا بننا اور تیسرا  تہذیبوں کی ترقی کا پرچار کرنے والا بننا۔واضح رہے کہ 2024 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں چین سمیت 83 ممالک کی جانب سے 10 جون کو تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے عالمی دن کے طور پر منانے کی  قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنیلا سیارہ سمندر کے ذریعے مختلف جزیروں میں تقسیم نہیں ہے، چینی نائب صدر نیلا سیارہ سمندر کے ذریعے مختلف جزیروں میں تقسیم نہیں ہے، چینی نائب صدر پاکستان بزنس فورم کا اگلے مالی سال میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ چین کے غیرملکی تجارتی حجم میں  سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ  چین اور برطانیہ کو اقتصادی ڈائیلاگ کے نتائج کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے، چینی نائب وزیر اعظم قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل میں ناکام چینی قوم کی وحدت کا تصور ثقافت اور اخلاق سے ہم آہنگ ہے، چینی میڈیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • تنخواہوں میں اضافے سے متعلق سوال پر اسحاق ڈار کا جواب
  • سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی 69ویں سالگرہ22جون کو منائی جائیگی
  • کیا تنخواہوں میں اضافہ ہوگا؟ صحافی کے سوال پر  اسحاق ڈار نے دوٹوک جواب دیدیا
  • گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو چین کی جانب سے تہذیبوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے، چینی وزیر خارجہ
  • پاکستان کا اعلیٰ سطحی کثیر الجماعتی وفد لندن پہنچ گیا
  • پانی کے چیلنجز کم کرنے کیلئے فعال منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار
  • وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم فیصلوں پر عملدر آمد پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
  • وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
  • بحرین کے وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی