Jang News:
2025-04-27@03:12:47 GMT

لاہور کو ” ٹورازم کیپٹل 2027“ قرار دے دیا گیا ہے، مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT

لاہور کو ” ٹورازم کیپٹل 2027“ قرار دے دیا گیا ہے، مریم نواز


وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ تاریخی ورثے اور محبتوں کے شہر لاہور کو ٹورازم کیپٹل 2027 قرار دیا گیا ہے۔ لاہور کو ٹورازم کیپٹل منتخب کرنے پر ای سی او ممالک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

لاہور کو 2027 کیلئے ای سی او ٹورازم کیپیٹل منتخب کرلیا گیا، شہر لاہور کو ترکیے کے شہر Erzurum میں ہونے والی ای سی او سیاحتی وزراء کی کانفرنس میں منتخب کیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ای سی او ٹورازم کیپٹل 2027 کی حیثیت سے لاہور عالمی منظر نامے پر روشن مرکز ہونے جا رہا ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شاندار تاریخی ورثے، رنگا رنگ ثقافت اور بے پناہ صلاحیتوں کے ساتھ لاہور دنیا کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ای سی او کے اعتماد اور تعاون کے ساتھ پاکستان، پنجاب اور لاہور کے حسن کو دنیا کے سامنے لے کر آئیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: لاہور کو

پڑھیں:

مریضوں کو مفت ادویات کا وعدہ ہر صورت پورا ہو گا: وزیرِا علیٰ پنجاب

---فائل فوٹو 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر صورت پورا  کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رکنِ صوبائی اسمبلی نوشیر خان انجم لنگڑیال سے ملاقات کے موقع پر کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ہر دور میں عوام کے لیے منصوبے شروع کیے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کے مؤثر اقدامات سے کسان کے لیے ترقی و خوش حالی کے راستےکھل رہے ہیں۔

ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملیریا کا خاتمہ اور صحت مند معاشرہ پنجاب حکومت کی ترجیح ہے۔

رکنِ صوبائی اسمبلی نے ملتان وہاڑی روڈ پراجیکٹ کے آغاز پر وزیرِ اعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کو فلاحی ریاست میں تبدیل کرنے کا عزم قابلِ تحسین ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور کو پہلی بار ای سی او ٹورازم کیپٹل کا عالمی اعزاز مل گیا
  • چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس ، لاہور ٹورازم کیپٹل 2027 قرار،وزیر اعلی پنجاب کا خیر مقدم
  • ترکیہ میں چھٹا ای سی او ٹورازم وزارتی اجلاس ، لاہور ’’ٹورازم کیپٹل 2027ء‘‘ قرار
  • ’ایئر پنجاب‘ پراجیکٹ اور بلٹ ٹرین چلانے کی منظوری
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایئر پنجاب، لاہور تا راولپنڈی بلٹ ٹرین منصوبوں کی منظوری دیدی
  • مریضوں کو مفت ادویات کا وعدہ ہر صورت پورا ہو گا: وزیرِا علیٰ پنجاب
  • مریم نواز کے جی ٹی روڈ پر مختلف شہروں کا سرپرائز وزٹ
  • مریم نواز سے ایتھوپیا کے سفیر کی ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے پر زور
  • وزیر اعلی مریم نواز کا ایک اور احسن قدم، پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کیلئے کوشاں