City 42:
2025-04-27@03:15:38 GMT

بلاول بھٹو کی وارننگ نے بھارت کی حکومت کو بوکھلا دیا

اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT

پاکستان  کے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے سندھ طاس معاہدے کی  نام نہاد معطلی  کی انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت پر ٹھوس وارننگ نے بھارت کی  قیادت کو بوکھلا دیا۔

بلاول بھٹو نے سیدھے سبھاؤ بتایا کہ اگر  انڈیا کی قیادت نے سندھ طاس معاہدہ کو چھیڑا اور سندھ دریا کا پانی روکنے کی کوشش کی تو  اس کا نتیجہ کیا ہو گا۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ سندھ دریا میں پانی نہیں بہے گا تو پھر دریا میں  پانی روکنے والوں کا خون بہے گا۔

اسحاق ڈار کا ترکیہ کے وزیر خارجہ سے ٹیلفونک رابطہ

  پاکستان کا پانی روکنے کی بچگانہ حرکت کرنے والوں کو بلاول کے ٹھوس جواب کا کوئی جواب نہیں سوجھا  تو  مودی کے  مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ہفتہ (26 اپریل 2025) کو  یہ بیان داغ دیا کہ وہ "اپنی دماغی حالت کی جانچ کرائیں۔"

ہردیپ سنگھ  پوری نے  کہا، "اس سے کہو کہ وہ اپنی دماغی حالت کی جانچ کرائے، وہ کس قسم کے بیانات دے رہا ہے، بہت ہو گیا.

.. ہم مزید یہ برداشت نہیں کریں گے۔ اب کچھ دن انتظار کریں۔"   

پی ایس ایل 10؛ قلندر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطان کو بیٹنگ کی دعوت دیدی

بلاول بھٹو جب  پاکستان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے بھارت مین ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرا خارجہ اجلاس مین گئے تھے تو بھارت کے کسی نیتا کو اس نوجوان لیڈر کا سامنا کرنے کی ہی جرات نہیں ہوئی تھی، بلاول نے انڈیا میں اپنی گفتگوؤں میں اعلیٰ درجہ کی دپلومیٹک روایات کو برقرار رکھتے ہوئے  پاک بھارت تعلق کے ضمن میں بھارت کی قیادت کے رویہ پر معقول  انداز سے ایسے جملے کہے تھے جن کی جلن بہت دنوں تک مھسوس کی گئی تھی۔  

  بھارت میں پاکستان کے خلاف مِس ایڈونچر کی شدید مخالفت، مودی کا محاسبہ

اب  نئی دہلی میں نریندر مودی کی حکومت نے سندھ دریا کے پانی کو  میلی آنکھ سے دیکھا تو بلاول بھٹو نے ڈپلومیٹک زبان استعمال نہیں کی بلکہ سادہ زبان میں مودی کو  ان کے دماغ میں پل رہی سازشوں کا انجام سمجھا دیا۔ 

ہردیپ سنگھ پوری کے سوا کسی دوسرے کو بلاول بھٹو کی وارننگ کا جواب دینے کی جرات ہی نہیں ہوئی۔ 

Waseem Azmet

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی، بلاول بھٹو

 

بھارت نے یکطرفہ معاہدہ ختم کیا، دریائے سندھ ہمارا ہے ، اس میں ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون
دنیا کوپیغام دیں گے سندھ پر ڈاکا نامنظور، ہم اس دریا کے وارث اورمحافظ ہیں، سکھر میںخطاب

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی۔سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ یہ بات ہو چکی ہے کہ یہ حکومت پاکستان کی پالیسی ہے کہ آپ کی مرضی کے بغیر کوئی نئی کینالز نہیں بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پُرامن جمہوری جدوجہد کی کامیابی ہے ، مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آپ سب کومبارکبادپیش کرتاہوں، پیپلزپارٹی اورن لیگ کے درمیان ایک معاہدہ ہواہے ، معاہدے پر دونوں جماعتوں کے دستخط موجود ہیں، یہ ممکن نہیں ہوتا اگر پیپلزپارٹی کے جیالے میدان میں نہ ہوتے ۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ 2مئی کو اجلاس ہے اس مسئلہ کوہم ختم کریں گے ، یکم مئی کو میرپور خاص میں جلسہ کریں گے ، وعدہ کیا تھا ہم سندھ کو بچائیں گے ، سندھ کو خطرات سے بچا دیا ہے ، یہ آپ کی کامیابی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے سندھ پرحملہ ہوا ہے ، مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی کاواقعہ ہوا، مقبوضہ کشمیرمیں دہشتگردی کے واقعہ کی ہم نے مذمت کی، مودی نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کرکے یکطرفہ فیصلہ کیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دریائے سندھ ہمارا ہے اور اس میں ہمارا پانی بہے گا یا ان کا خون، پاکستان کے عوام بہادرلوگ ہیں ڈٹ کرمقابلہ کریں گے ، دنیا کوپیغام دیں گے سندھ پر ڈاکا نامنظور، ہم اس دریا کے وارث اورمحافظ ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 4 صوبے 4بھائی ہیں مودی کومنہ توڑجواب دیں گے ، ہماری جدوجہد جاری رہے گی جب تک بھارت فیصلہ واپس نہیں لیتا، ہم وزیراعظم شہبازشریف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مشکل وقت میں وفاق کی آوازبنیں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پورے پاکستان کو ایک ہو کر ان کامقابلہ کرنا پڑے گا، مودی کی کوششیں ناکام ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • نئی دہلی نے ایسا قدم اٹھایا جس سے وہ بےنقاب ہوگیا ہے، بلاول بھٹو زرداری
  • سندھ دریا ہمارا ہے، اس میں پانی بہے گا یا پھران کا خون، بلاول نے مودی کو خبردار کردیا
  • بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بناکر ایسا قدم اٹھایا کہ وہ بے نقاب ہوگیا، بلاول بھٹو
  • مودی حکومت شروع سے ہی کوشاں تھی کہ پانی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی جائے
  • مودی حکومت یاد رکھے ،پاکستان خاموش نہیں رہے گا، بھارتی سیاستدان کی حکومت کو وارننگ
  • بھارت سن لے! دریائے سندھ سے ہمارا پانی بہے گا یا تمہارا خون: بلاول
  • باہمی رضامندی کے بغیر دریائے سندھ سے کوئی نہر نہیں بنے گی، بلاول بھٹو
  •  بھارت نے یکطرفہ سندھ طاس معاہدہ معطل کیا، مودی سن لیں کہ سندھو میں پانی بہے گا یا ان کا خون : بلاول بھٹو زرداری
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات کا اعلامیہ جاری