کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، حملہ ہوا تو اس سے بڑا جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو اس سے زیادہ بڑا جواب دیا جائے گا۔
نجی چینل کے مطابق روسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے کشیدگی نہ بڑھائی توپاکستان بھی فوجی کارروائی سےگریز کرے گا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، اور نہ ہی کسی اقدام میں پہل چاہتے ہیں، بھارت ہم پر اس چیز کا الزام لگا رہا ہے، جس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
وزیر دفاع خطے میں دہشتگردی کا اصل شکار پاکستان ہے، مغرب کے ایما پر 1980 میں افغان جنگ میں شمولیت ماضی کےحکمرانوں کی غلطی تھی، وہ جہاد نہیں دو عالمی طاقتوں کی لڑائی تھی۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، ہم کسی بھی جارحانہ اقدام میں پہل نہیں کریں گے، لیکن ہم پر حملہ ہوا تو جواب دوگنا دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے عالمی برادری کو خبردار کیا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی، دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔
برطانوی ٹی وی اسکائی نیوز کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کاالزام مسترد کرتے ہوئے حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا تھا۔
اسکائی نیوز کے پروگرام ’دی ورلڈ ود یالدا حکیم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا تھا کہ دنیا کو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل جنگ کے امکان کے بارے میں فکر مند ہونا چاہیے۔
تاہم انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ یہ تنازع مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا۔
ایرانی بندرگاہ پر مزید دھماکے، ہلاکتیں 14، زخمیوں کی تعداد 750 تک جاپہنچی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے وزیر دفاع جائے گا
پڑھیں:
قطرمیں اسرائیلی حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا،خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ قطرمیں اسرائیلی حملہ امریکہ کی مرضی سے ہوا،دوحہ میں ہونے والے کانفرنس غیرمعمولی تھی مجھے اس کانفرنس سے مایو سی نہیں ہوئی،مسلم ممالک کونیٹوکی طرز پر اتحاد بناناچاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ شام میں امریکہ کی مرضی سے حکومت آئی،اسرائیل اس پر بھی حملے سے باز نہیں آرہا، غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے کہ یہ سب کچھ امریکہ کی مرضی سے ہوا،حماس کی قیادت امریکہ کی مرضی سے قطرمیں بیٹھی تھی۔انہوں نے کہاکہ جو ری ایکشن غزہ کے حوالے سے مغرب سے آرہاہے کہ وہ زیادہ تباہ کن ہے۔مسلم ممالک کوسمجھناچاہئے ،اپنے دوست نمادشمن میں تفریق کرلیں یہ توقع کرناکہ مسلم دنیافوری ری ایکٹ کرے گی یہ قبل ازوقت ہے۔۔انہوں نے کہاکہ معرکہ حق میں ہم نے ثابت کردیاکہ بے تیغ بھی لڑتاہے سپاہی۔انہوںنے کہاکہ اسامہ بن لادن امریکی پروڈکٹ تھے انہیں سوڈان سے سی آئی اے کے ڈائریکٹرلائے تھے۔
Post Views: 2