کینیڈا: اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے ہجوم کو کچل دیا، متعدد افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
کینیڈا: اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے ہجوم کو کچل دیا، متعدد افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز
کینیڈا کے شہر وینکوور میں ہفتے کو ایک اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے گاڑی سے ہجوم کو کچل دیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق وینکوور پولیس نے ایکس پوسٹ میں بتایا ہے کہ واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
وینکوور کے میئر کین سم نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فلپائنی کمیونٹی کے افراد لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
یہ تہوار 16 ویں صدی کے فلپائنی نوآبادیاتی مخالف رہنما کی یاد میں منایا جاتا ہے، اس سال کینیڈا کے انتخابات سے پہلے اختتام ہفتہ پر منعقد کیا گیا۔
میئر کین سم نے لکھا کہ ہماری ہمدردیاں اس انتہائی مشکل وقت میں تمام متاثرہ افراد اور وینکوور کی فلپائنی کمیونٹی کے ساتھ ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ہفتے کی رات 8 بجے (اتوار کی صبح 8 بجے) شہر کے فریزر محلے میں پیش آیا۔
کینیڈین نشریاتی ادارے سی بی سی کی جانب سے شائع ہونے والی تصاویر میں جائے وقوعہ پر ہنگامی عملے کے ساتھ ساتھ بلاک پارٹی میں بڑی تعداد میں لوگوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔
فیسٹیول کی سکیورٹی گارڈ جین ادابا کاسٹانیٹو نے مقامی نیوز سائٹ وینکوور از اوسم کو بتایا کہ انہوں نے ہر جگہ لاشیں دیکھی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ’آپ نہیں جانتے کہ کس کی مدد کرنی ہے، یہاں یا وہاں.
برٹش کولمبیا کے وزیر اعظم ڈیوڈ ایبی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وہ اس خبر سے صدمے میں مبتلا اور دل برداشتہ ہیں۔
ہفتے کے روز ہونے والی اس تقریب میں پریڈ، فلم کی اسکریننگ، رقص اور کنسرٹ پیش کیا گیا۔
بائیں بازو کی نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جگمیت سنگھ نے ایکس کو بتایا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرین اور ان کے اہل خانہ اور وینکوور کی فلپائنی برادری کے ساتھ ہیں۔
فلپائن میں لاپو لاپو ڈے مقامی سردار لاپولاپو کی یاد میں منایا جاتا ہے ، جس نے 1521 میں جنگ میں پرتگالی ایکسپلورر فرڈینینڈ میگلان کو شکست دینے کے لئے اپنے آدمیوں کی قیادت کی تھی۔
خیال رہے کہ 2021 میں اونٹاریو کے شہر لندن میں ایک مسلمان خاندان کو ٹرک سے کچل کر ہلاک کرنے کے جرم میں کینیڈین نتھانیل ویلٹ مین کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ویلٹمین کے کیس کا فیصلہ کینیڈا میں پہلا فیصلہ تھا جس میں قتل کے مقدمے میں سفید فام بالادستی اور دہشت گردی کے درمیان تعلق قائم کیا گیا تھا۔
کینیڈین شہری پیر کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں جہاں امیدواروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات اور زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات سمیت دیگر امور پر رائے دہندگان کو راغب کیا ہے۔
وزیر اعظم مارک کارنی نے رائے دہندگان کو یقین دلایا ہے کہ وہ واشنگٹن کی جانب سے بھاری محصولات کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔
ان کی لبرل پارٹی 6 جنوری کو ہونے والے زیادہ تر انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی سے 20 پوائنٹس پیچھے تھی، جس دن سابق وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایران: بندر عباس پورٹ پر دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی ایران: بندر عباس پورٹ پر دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہوگئی بلوچستان کا نوجوان چنائی کے ہسپتال میں چل بسا، بھارت کا میت دینے سے انکار پہلگام فالس فلیگ؛ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کی بھارتی کوشش ناکام دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے کیخلاف وکلا کے دھرنے، گڈز ٹرانسپورٹ بند بھارت نے جارحیت کی تو قوم کا ہر فرد سپاہی بن کر لڑےگا، مولانا فضل الرحمان بھارتی فوج کا کسانوں کو 48 گھنٹے میں سرحدوں پر موجود کھیت خالی کرنے کا حکمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: متعدد افراد ہلاک نے ایکس
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک
BANNU:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی اور اس دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا اور 4 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 23 اور 24 اپریل کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں (خوارج) کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 خوارج جہنم واصل کر دیے گئے اور اس دوران 4 خوارج زخمی ہوئے۔
بنوں میں کارروائی کے حوالے سے بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو انجام تک پہنچایا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔