اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 اپریل 2025ء) کینیڈا کے شہر وینکوور میں فلپائنی اسٹریٹ فیسٹیول میں شریک عوام پر گاڑی چڑھا دینے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

وینکوور کی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جمعے کی رات آٹھ بجے کے فوراً بعد ''ایسٹ 41 ایونیو اور فریزر اسٹریٹ‘‘ پر پیش آیا جہاں فلپائنی فیسٹیول ''لاپو لاپو ڈے بلاک پارٹی‘‘ ہو رہی تھی۔

منہائم: لوگوں پر کار چڑھ دوڑنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ''آج شام وینکوور میں منعقدہ لاپو لاپو میلے میں ہونے والے ہولناک واقعات کے بارے میں سن کر میں بہت افسردہ ہوں۔

(جاری ہے)

‘‘

انہوں نے دلی صدمے کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے کہا، ''ہم سب آپ کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں۔

‘‘

جرمن شہر میونخ میں مشتبہ کار ’حملہ‘، درجنوں افراد زخمی

وینکوور کے میئر کین سم اور برٹش کولمبیا کے پریمیئر ڈیوڈ ایبی نے بھی ایکس پر اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

ایک عینی شاہد نے سی ٹی وی نیوز کو بتایا کہ اس نے گاڑی کے ہجوم پر چڑھائی سے ذرا دیر پہلے ایک کالے رنگ کی گاڑی کو اس فیسٹیول کے علاقے میں دوڑتے دیکھا تھا۔

جرمنی میں کرسمس مارکیٹ پر حملے میں دو افراد ہلاک، ساٹھ زخمی

وینکوور سن میڈیا نیٹ ورک کے مطابق اس فلپائنی فیسٹیول کے علاقے میں ہزاروں افراد موجود تھے۔

ایک فوڈ ٹرک کے شریک مالک یوزیب وردے نے پوسٹ میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ''میں ڈرائیور کو نہیں دیکھ پایا۔ میں نے اپنے فوڈ ٹرک سے باہر نکل کر سڑک کی طرف دیکھا، ہر طرف لوگ پڑے تھے۔‘‘ وردے نے بوجھل آواز میں کہا، ''وہ پورے بلاک سے گزرا اور اُس نے سیدھے لوگوں پر گاڑی چڑھا دی۔‘‘

ادارت: افسر اعوان

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پشاور: پھندو میں فائرنگ کا واقعہ، کار سوار 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی

فائل فوٹو

پشاور کے علاقے پھندو میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ 

ایس ایس پی آپریشنز مسعود بنگش کے مطابق مقتولین گاڑی میں سوار تھے کہ مخالفین نے فائرنگ کردی۔ 

انہوں نے بتایا کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔ 

ایس ایس پی آپریشنز نے امکان ظاہر کیا کہ فائرنگ کا واقعہ سابقہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا: اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ڈرائیور نے ہجوم کو کچل دیا، متعدد افراد ہلاک
  • مہندی کی تقریب میں آتشبازی کی زد میں آکر متعدد افراد جھلس گئے، 20 کی حالت تشویشناک
  • کینیڈا: تہوار کے دوران ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، متعدد افراد ہلاک 
  • سوڈان میں آئی ڈی پیز کے کیمپ پر ڈرون حملے میں 11 افراد ہلاک، 22 زخمی
  • پشاور، شادی میں شرکت کے بعد جانیوالی گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد قتل
  • پشاور، گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • پشاور: پھندو میں فائرنگ کا واقعہ، کار سوار 5 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  •  پشاور: شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد جانے والی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ، 5 افراد قتل
  • ایران: شاہد راجئی پورٹ پر دھماکا، 195 افراد زخمی