کینیڈا: تہوار کے دوران ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی، متعدد افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
کینیڈا میں اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ کینیڈا کے شہر وینکوور میں اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے ہجوم پر گاڑی چڑھادی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔
وینکوور پولیس نے سماجئ رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حادثے میں کئی لوگ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، ڈرائیور زیر حراست ہے۔
شہر کے میئر نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب کہ فلپائنی کمیونٹی کے لوگ لاپو لاپو ڈے منانے کے لیے جمع تھے
یہ تہوار 16ویں صدی کے فلپائن کے نوآبادیاتی مخالف رہنما کی یاد میں منایا جاتا ہے، رواں برس یہ تہوار کینیڈا کے انتخابات سے پہلے ویک اینڈ پر منایا جا رہا ہے۔
کینیڈین براڈکاسٹر سی بی سی کی طرف سے نشر تصاویر میں جائے وقوع پر ریسکیو عملے کے ساتھ بڑی تعداد میں ہجوم کو دکھایا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متعدد افراد
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔