کینیڈا الیکشن: تمام سروے اور پولز لبرل پارٹی کی جیت کی نشاندہی کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
کینیڈا کے انتخابات کی پولنگ 28 اپریل کو ہوگی لیکن 7.3 ملین کینیڈین ووٹرز پہلے ووٹ ڈالنے کی رعایت سے فائدہ اٹھا کر پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔
الیکشن کے بارے میں تازہ سروے اور پول یہ بتا رہے ہیں کہ لبرل اور کنزرویٹو پارٹیوں کے درمیان مقابلہ بہت سخت ہے اور لبرل 42 اور کنزرویٹو 39، 162 تا 204 نشستوں کے درمیان حاصل کرکے حکومت بنائے گی اور وزیراعظم مارک کارنی ہوں گے جکہ این ڈی پی نامی پارٹی کی نشستوں میں مزید کمی آئے گی۔
لبرل پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایڈمُ وان کورڈین ( Adam Vankoeverden) نے جنگ/ دی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم جی 7 ملک کینیڈا میں تمام کینڈینز کی ترقی اور موقف کو اہمیت دیتے ہیں۔ تمام اقلیتوں بشمول پاکستانی کینیڈینز مساویانہ حقوق اور ترقی کے حق دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں بہت سارے پاکستانی نہ صرف آباد بلکہ میرے سپورٹر ہیں اور اگر مجھے ہفتے کے چھ دن بھی بریانی اور مصالحے دار کھانے مل جائیں تو میں شوق سے کھالیتا ہوں۔
ایڈم وینکورڈ نے گزشتہ پانچ سال کے دوران رکن پارلیمٹ کے طور پر اپنی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ میرے حلقے کے ووٹرزمیرے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں۔ لبرل پارٹی کے پلیٹ فارم سے انتخاب جیت کر میں اپنا مشن اور ووٹرز کی خدمت جاری رکھوں گا۔
انہوں نے مسلم کمیونٹی کی جانب سے تمام پارٹیوں کے امیداروں کے درمیان ڈبیٹ میں بھی حصہ لیا۔
کینیڈین پارلیمنٹ کے لیے ٹورنٹو کے نواحی علاقے ملٹن کے انتخابی حلقہ سے لبرل پارٹی کی ایک اور خاتون امیدوار کرسٹینا ٹیسر ڈرکسن نے اپنے نئے انتخابی حلقہ میں اقلیتی طبقے کے ووٹرز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں پاکستانی ووٹرزکی نہ صرف بڑی تعداد موجود ہے بلکہ انہوں نے سموسے، بریانی اور دیگر کھانوں کی بھی عادت ڈال دی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین اس معاشرے میں برابر کا اہم رول رکھتی ہیں اور بطور اٹارنی میں اپنے ووٹرز کے حقوق کی حفاظت کا کام بھی انجام دوں گی۔
اپنے لیڈر مارک کرنی کے وزیراعظم بننے کے بارے میں ان کی خوبیوں اور معیشت کو بہتر بنانے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ بینکنگ کے ماہر ضرور ہیں لیکن معیشت کے دیگر پہلوؤں کو بہتر بنانے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔
اسلام آباد میں کینڈین سفارتخانہ میں امیگریشن اور ویزہ کے لیے عملہ فراہم کرنے اورسیکشن قائم کرنے کے بارے میں تجویز کی حمایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں آگے بڑھ کر متعلقہ محکموں سے رابطہ قائم کرکے اس پروجیکٹ پر کام کریں گی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے بارے میں لبرل پارٹی انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟
بھارت اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہونے کے بعد، امریکا میں مقیم سکھوں کی تنظیم ’سکھز فار جسٹس‘ نے وینکوور میں بھارتی قونصلیٹ کا گھیراؤ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کمشنر کو نشانہ بنانے والا پوسٹرخالصتان تحریک سے وابستہ اس گروپ نے دھمکی دی ہے کہ وہ جمعرات کو قونصلیٹ پر دھاوا بولے گا، اس گروپ نے ہدایت کی ہے کہ وہ ہندوستانی نژاد کینیڈین جو اسی دن قونصلیٹ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اپنا دورہ مؤخر کریں۔
اس سلسلے میں جاری ایک پوسٹر میں بھارت کے حال ہی میں تعینات ہائی کمشنر دنیش پٹنائک کی تصویر پر ہدف کا نشان لگایا گیا ہے، گروپ نے الزام لگایا ہے کہ قونصلیٹ خالصتان حامیوں کی سرگرمیوں پر جاسوسی اور نگرانی کر رہا ہے۔
جاسوس نیٹ ورک کا الزام
اپنے بیان میں گروپ نے کہا کہ 2 سال قبل، 18 ستمبر 2023 کو وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ ہرپریت سنگھ نِجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے کردار کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔
’2 سال گزر جانے کے باوجود بھارتی قونصلیٹ جاسوسی اور نگرانی کے ذریعے خالصتان ریفرنڈم مہم چلانے والوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔‘
یہ بھی پڑھیں: مودی کو کینیڈا میں ہزیمت کا سامنا، سکھوں اور کشمیریوں نے احتجاج کرکے دنیا کے سامنے رسوا کردیا
گروپ کے مطابق اس کے ارکان شدید خطرے میں ہیں۔ حتیٰ کہ رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کو نِجر کے بعد قیادت سنبھالنے والے اندر جیت سنگھ گوسل کے بطور گواہ تحفظ کا انتظام کرنا پڑا۔
گروپ کا کہنا ہے کہ یہ گھیراؤ کینیڈین سرزمین پر جاسوسی اور دھمکیوں کے خلاف جواب طلبی کا مطالبہ ہوگا۔
بھارت کی وزارت خارجہ یا وینکوور میں بھارتی قونصلیٹ کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا اندر جیت سنگھ گوسل بھارت بھارتی قونصلیٹ جاسوسی خالصتانی تنظیم سکھز فار جسٹس فنڈنگ کینیڈا ہرپریت سنگھ نِجر وینکوور