بھارت پانی کا رخ موڑ سکتا ہے نہ ہی روک سکتا ہے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شملہ معاہدے کی تنسیخ کی جاسکتی ہے لیکن سندھ طاس معاہدے میں بین الاقوامی ضامن ہیں۔
سیالکوٹ میں جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت پانی کہاں لے جائے گا؟ نہ وہ رخ موڑ سکتا ہے اور نہ ہی پانی کو روک سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کر کے کچھ حاصل کرلے گا، اس معاہدے میں بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ شملہ معاہدہ میں تنسیخ کی جاسکتی ہے لیکن سندھ طاس معاہدے میں بین الاقوامی ضامن ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم تحقیقات کےلیے تیار ہیں تاکہ سچ اور جھوٹ دنیا کے سامنے آجائے، بین الاقوامی کمیشن بنایا جائے اور تحقیقات کی جائیں، لیکن بھارت کی طرف سے کوئی ریسپانس نہیں آیا۔
خواجہ محمد آصف نے یہ بھی کہا کہ نریندر مودی اور ان کے انتہا پسند ساتھی اپنی گرتی ساکھ کو بچانے کےلیے ایسی باتیں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے اندر سے بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ یہ سب رنگ بازی ہو رہی ہے، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کے اندر اس وقت ایک نہیں بلکہ علیحدگی کی متعدد تحریکیں چل رہی ہیں، ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ نریندر مودی واحد حکمران ہے جس پر دہشت گردی اور قتل عام کے الزامات ہیں، اس کا ماضی دیکھ لیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی پیشکش کو قبول کیا جائے، دنیا اس پر ریسپانس کر رہی ہے، دباؤ بڑھ رہا ہے کہ بھارت اس پیشکش کو قبول کرے۔
انہوں نے کہا کہ سکھوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے سب کے سامنے ہے، سکھوں کے گولڈن ٹیمپل کے سوا سارے مقدس مقامات پاکستان میں ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بین الاقوامی وزیر دفاع اس معاہدے نے کہا کہ کہ بھارت سکتا ہے
پڑھیں:
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا اہم بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیردفاع خواجہ آصف کا پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدے پر اہم بیان سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ کا اہم موڑہے،دو برادر ممالک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بشانہ ہیں،رب العزت کے سائے میں دونوں ممالک مشترکہ دشمن کے مقابل ہیں۔
خواجہ آصف کاکہناتھا کہ انشااللہ پوری امت متحد ہوگی، پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد۔
اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی تاریخ ایک اہم موڑ۔ دو برادر ملک دشمن کے سامنے صف آرا اور شانہ بہ شانہ ۔ رب العزت کے سائے میں مشترک دشمن کے مقابل انشاء اللہ ساری امت متحد ھوگی۔ پاکستان زندہ باد مسلم امہ پائندہ باد https://t.co/1kQxh4KWDk
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2025مزید :