چیئرمین سی ڈی اے کا الیکٹرک بس پر سیکٹر ای 12اور سیکٹرسی 14کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے سینئر افسران کے ہمراہ سیکٹر ای 12اور سیکٹرسی 14کا سی ڈی اے کی الیکٹرک بس پر دورہ کیا۔ دوری میں ممبر ایڈمن، ممبر فنانس، ممبر پلاننگ، ممبر انوائرمنٹ، ممبر اسٹیٹ، ڈی جی انفورسمنٹ، ڈی جی ورکس، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی سینی ٹیشن، پراجیکٹ ڈرایکٹرز، اسلام آباد انتظامیہ کے اعلی افسران سمیت سی ڈی اے کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر ای 12کا دورہ کیا اور وہاں موقع پر ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو ای 12میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفننگ دی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹرای 12سے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو فوری مسمار کرنے اور اراضی واگزار کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سیکٹرای12میں داخلے کیلئے مرکزی گیٹ کی تنصیب کی جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے 30 جون سے قبل سیکٹر ای12کے ذیلی سیکٹرز 1، 2اور 3کے تمام مرکزی شاہراہوں کا کام مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیویلپ پلاٹس کا قبضہ بھی الاٹیز کے حوالے کرنے شروع کر دیا جائے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر ای12میں مناسب جگہوں کی نشاندہی کرکے تفریحی سہولیات کو مدِنظر رکھتے ہوئے کمرشل ایریاز سمیت پارکس اور رہائشیوں کے بچوں کیلئے چلڈرن پلے گراونڈ تعمیر کرنے کی ہدایت بھی کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سیکٹر ای 12کی مرکزی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس نصب کی جائیں اور سیکٹرای 12سے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے فوری خاتمے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں اور قبضہ مافیا کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت دی کہ سیکٹرای 12کے ترقیاتی کاموں میں حائل تمام روکاوٹوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔

بعد ازاں چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر سی 14کا دورہ کیا اور موقع پر جاری ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ لیا۔چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مجموعی طور پر سیکٹر سی 14کے 65 فیصد ترقیاتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے۔ بریفننگ دیتے ہوئے انہیں بتایا گیا کہ سیکٹر سی 14میں بیس ورک سمیت سیوریج کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر سی 14کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کیلئے فنڈز کے اجرا کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے سیکٹر سی 14کی مرکزی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں پر جدید اور خوبصورت ایل ای ڈی لائٹس نصب کرنے کی ہدایت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ 30جون سے قبل سیکٹر سی 14کے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکٹر سی 14کے ترقیاتی کاموں میں حائل تمام روکاوٹوں کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے۔چیئرمین سی ڈی اے نے اپنے دورہ میں ہدایت کی کہ مارگلہ نیشنل ہل پارک اور مارگلہ روڈ کے اطراف تمام غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے فوری خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات سے بجلی کے کنکشنز کو فوری منقطع کیا جائے اور مارگلہ روڈ سے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر تشہیر کی جائے۔ انہوں نے انوائرمنٹ ونگ کو مارگلہ روڈ کے اطراف غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے فوری جانچ پڑتال اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اپنے دورہ کے دوران مارگلہ روڈ کے اطراف غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ متعدد فارم ہاسز کی نشاندہی کرنے کے احکامات جاری کیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے غیر قانونی قبضوں پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام متعلقہ فارمیشنز بشمول آئی سی ٹی انتظامیہ کی مدد سے قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام غیر قانونی فارم ہاوسز کی بجلی اور دیگر سہولیات کو فوری طور پر منقطع کیا جائے اور غیر قانونی قابضین کے خلاف قانون کے مطابق نوٹس جاری کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نمایاں جگہوں پر بورڈز نصب کئے جائیں جن پر واضح طور پر درج ہو کہ یہ زمین سی ڈی اے کی ملکیت ہے اور عوام کو غیر مجاز خریداری سے خبردار کیا جاتا ہے اور مزید غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے مرکزی داخلی راستوں کو فورا بند کیا جائے اسی طرح ضروری قانونی کارروائی کیلئے خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی نوٹس جاری کئے جائیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اس حوالے سے سی ڈی اے، آئی سی ٹی انتظامیہ سے بھی تعاون طلب کرے گی، جس میں جہاں ضرورت ہوئی مجسٹریٹ سی ڈی اے اور اسلام آباد پولیس کی معاونت حاصل کی جائے گی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ہدایت کی کہ وہ آپریشن میں معاونت کیلئے اپنے عملے کو بھی تعینات کریں۔ اس ضمن میں عوام الناس کو بروقت آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اس علاقے میں کسی بھی غیر مجاز یا غیر قانونی جائیداد میں سرمایہ کاری نہ کریں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جسمیں بغیر کسی مزید نوٹس کے انہدام بھی شامل ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ سی ڈی اے پبلک لینڈ کے تحفظ اور اسلام آباد میں منصوبہ بندی کے تحت ترقیاتی کاموں کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب حکومت کا ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ پنجاب حکومت کا ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ پاک بحریہ کی اینٹی ایکسس/ ایریا ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا کر دیا سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، افغانستان سے ملک میں دراندازی کی کوشش کرنے والے 54خوارج ہلاک خطے میں امن کیلئے ایران کردار ادا کرے تو خیر مقدم کریں گے، وزیراعظم ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو ہمارے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی، طلال چودھری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے سیکٹر ای

پڑھیں:

نادرا نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نادراکی جانب سے جاری ہدایت نامہ میں بتایا گیا کہ شناختی کارڈ بنوانے کیلئے اصل دستاویزات ساتھ لائیں۔ بے فارم، رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کیلئے فوٹو کاپی لانا ضروری نہیں۔ بطور ضمانت شناختی کارڈ لینے یا دینے کی قانون کوئی حیثیت نہیں۔

نادرا سینٹرز میں آویزاں ہدایت نامے کے مطابق دھوکے باز عناصر مالی فائدے، انعامات وغیرہ کا لالچ دیکر شہریوں کی شناختی معلومات یا انگلیوں کے نشانات حاصل کرلیتے ہیں لہذا شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیارکرنی ہوں گی۔

بھارت نے حملہ کیا تو متناسب سے زیادہ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف

نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے شہریوں کو بلا ضرورت فوٹوکاپی نہ کروانے اور اصل دستاویزات ساتھ لانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کا دورۂ ترکیہ اور بھارت کی سازشیں
  • نادرا نے شہریوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا مختلف ہفتہ وار بازاروں کا دورہ
  • پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات
  • قازقستان کے تجارتی وفد کا میری ٹائم سیکٹر میں بزنس کے فروغ کیلئے کے پی ٹی کا دورہ
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس:ادارے کی آمدنی بڑھانے کے حوالے سے مختلف آپشن پر غور
  • پاک بھارت کشیدگی، پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری
  • پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے طریقہ کار میں شفافیت کو مرکزی اہمیت دی جائے. وزیرِ اعظم
  • پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات