جامعہ باب العلم بڈگام کشمیر میں دو روزہ حج تربیتی کیمپ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی دلی خواہش اور عمر بھر کی دعاؤں کا ثمر ہوتا ہے، لہٰذا ہر حاجی کیلئے لازم ہے کہ وہ فریضہ حج کے ارکان و افعال اور آداب کیساتھ ساتھ حج سے جُڑے دیگر مسائل کی بھرپور جانکاری حاصل کرے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
انجمن شرعی شیعیان کشمیر کے زیر اہتمام جامعہ باب العلم بڈگام میں دو روزہ حج تربیتی کیمپ

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ ضلع بڈگام میں حسب عمل قدیم دو روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عازمین حج کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ عازمین حج کو فریضہ حج کے افعال و ارکان کے ساتھ ساتھ اسلام میں فریضہ حج کی اہمیت سے روشناس کیا گیا۔ اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کےصدر مولانا آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے افتتاحیہ میں فلسفہ حج کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حج کا اجتماع ملت واحدہ کے قرآنی تصور کا لامثال مظاہرہ ہونے کے ساتھ ساتھ کفار و مشرکین اور ہر طاغوتی نظام سے اعلان برات کا تجدید عہد ہے۔ آغا سید حسن موسوی نے حجاج محترم سے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی دلی خواہش اور عمر بھر کی دعاؤں کا ثمر ہوتا ہے، لہٰذا ہر حاجی کے لئے لازم ہے کہ وہ فریضہ حج کے ارکان و افعال اور آداب کے ساتھ ساتھ حج سے جُڑے دیگر مسائل کی بھرپور جانکاری حاصل کرے۔ آغا سید حسن موسوی نے حاجیوں سے امت مسلمہ کی سرفرازی کے لئے دعا کرنے کی تلقین کرتے ہوئے پروگرام میں عازمین کی شرکت کا خلوص دل سے شکریہ ادا کیا۔ آغا سید حسن موسوی نے مولانا سید محمد حسین، آغا سید یوسف الموسوی اور آغا سید محمد حسین صفوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے عازمین کو فریضہ حج کی تربیت دینے کی سعادت حاصل کی۔.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ا غا سید حسن موسوی نے فریضہ حج کی ساتھ ساتھ
پڑھیں:
جامعہ اردو کا سینیٹ اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی
— فائل فوٹووفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس دوسری مرتبہ بھی کورم نہ پورا ہونے کی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔
اب یہ اجلاس 29 ستمبر کو کیا جائے گا بدھ کو ہونے والے اجلاس میں صرف 6 اراکین نے شرکت کی جن میں ڈپٹی چیئر مین جمیل احمد خان، ڈاکٹر سروش لودھی، ڈاکٹر کمال، وائس چانسلر ضابطہ خان شنواری، سعیداللّٰہ والا اور شکیل الرحمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ وفاق وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اردو یونیورسٹی کے چانسلر/ صدر مملکت کو خط لکھا تھا کہ اردو یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس ملتوی کیا جائے۔
خط میں کہا گیا تھا وائس چانسلر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کی بے ضابطگیوں پر قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک وفاقی اردو یونیورسٹی کا سینٹ اجلاس موخر رکھا جائے۔
ادھر اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ اردو کے جنرل سیکریٹری جمال اکرم نے سینٹ کا اجلاس نہ ہونے پر ان تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا جن کے نہ آنے کی وجہ سے کورم پورا نہ ہوسکا۔
انہوں نے کہا کہ اراکین نے سینیٹ اجلاس میں شرکت نہ کرکے اساتذہ دوستی، اصول پسندی اور حق و سچ کی حمایت کا ثبوت دیا ہے۔