پاکستان کی جانب سے فلسطین کے لیے 15ویں امدادی کھیپ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تازہ ترین امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی ہے جس میں تقریباً 20 ٹن ادویات، 5 ٹن حفظان صحت کی کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے 15ویں انسانی امدادی کھیپ روانہ کردی۔ یہ کھیپ پاکستان کی جاری انسانی امدادی کوششوں کا حصہ ہے اور مجموعی طور پر 26ویں امدادی کھیپ ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تازہ ترین امدادی کھیپ الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی گئی ہے جس میں تقریباً 20 ٹن ادویات، 5 ٹن حفظان صحت کی کٹس اور 15 ٹن خیمے شامل ہیں۔ یہ امداد ایک چارٹرڈ پرواز کے ذریعے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے اردن کے دارالحکومت عمان روانہ کی گئی ہے جہاں رائل میڈیکل سروسز آف اردن اس امداد کو وصول کر کے فلسطین میں ضرورت مند افراد تک پہنچائے گی۔
ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایا کہ اس تازہ کھیپ کے ساتھ پاکستان اب تک فلسطین کے لیے مجموعی طور پر 1,518 ٹن امدادی سامان روانہ کر چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ امداد اس مشکل گھڑی میں غزہ کے عوام کے ساتھ پاکستان کے غیرمتزلزل عزم اور اخوت کا مظہر ہے۔ ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں جنگ سے متاثرہ علاقوں کے لیے 2,045 ٹن انسانی امداد روانہ کی ہے جس میں 416 ٹن لبنان اور 111 ٹن شام کے لیے بھی بھیجی گئی امداد شامل ہے۔ این ڈی ایم اے کے حکام نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور مظلوم عوام کی مدد کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈی ایم اے امدادی کھیپ کے لیے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ، فلسطین کی صورتحال پر گفتگو
انور عباس: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان غزہ کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور فوری امدادی رسائی کا مطالبہ کیا، وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام سے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نیویارک میں فلسطین پر بین الاقوامی کانفرنس سے مثبت نتائج کی امید ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دو ریاستی حل کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا، دونوں وزرائے خارجہ نے اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان کے تبادلے پر بھی مشاورت کی۔