سکیورٹی فورسز کا پاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن،17 خارجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر کامیاب فالو اپ آپریشن میں 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، گزشتہ 3 روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فالو اپ آپریشنز میں 17 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے ہتھیار ،گولیاں اور دھماکاخیزمواد برآمد کیا گیا ہے، گزشتہ روز پاک افغان سرحد پر کارروائی میں 54 خارجی مارے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ 3 روزمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں مارے گئے خارجیوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سیکیورٹی فورسز ملکی امن وا ستحکام و ترقی کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز ا ئی ایس پی ا ر
پڑھیں:
پشین: سکیورٹی فورسز کا سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ آپریشن، 9 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے علاقے پشین خنائی بابا میں سیکیورٹی فورسز نے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہمراہ انٹیلی جنس بنیاد پر مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق جمعہ کو بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے چنائی بابا میں انٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر حملے کے ساتھ ساتھ دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور آپریشن کے وقت بھی وہ دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
سی ڈی ٹی حکام نے مزید بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال پیشن منتقل کردی گئیں۔