آج دنیا انہیں ’’پرفیکٹ جوڑی‘‘ کے طور پر جانتی ہے، مگر ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی کہانی کا آغاز حیرت انگیز طور پر ایک نہایت عجیب لمحے سے ہوا تھا۔ کرکٹ کے ہیرو اور فلمی دنیا کی حسین اداکارہ پہلی بار ایک کمرشل شوٹ کے دوران ملے، جہاں ویرات کی گھبراہٹ نے ان کا خوب مذاق بنوایا۔

ایک انٹرویو کے دوران امریکی اسپورٹس جرنلسٹ گراہم بینسنگر سے گفتگو کرتے ہوئے ویرات نے اپنی پہلی ملاقات کی تفصیلات بیان کیں۔ کوہلی نے اعتراف کیا کہ اس وقت وہ شدید نروس تھے اور سب سے زیادہ اپنے قد کے فرق کو لے کر پریشان تھے، کیونکہ انہیں بتایا گیا تھا کہ انوشکا ان سے قدرے لمبی لگ سکتی ہیں۔

اسی بےچینی میں، انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں انوشکا سے کہہ دیا، ’’’آپ تھوڑی اور اونچی ہیلز نہیں پہن سکتی تھیں؟‘‘ یہ ایک ایسا مذاق تھا جو بدترین انداز میں ناکام ہو گیا۔

ویرات نے یاد کرتے ہوئے کہا، ’’میں بالکل نروس کھڑا تھا، سمجھ نہیں آرہا تھا بات کیسے شروع کروں، اس لیے بے ساختہ یہ بات منہ سے نکل گئی۔‘‘

لیکن انوشکا کا ردعمل اس کے بالکل برعکس تھا۔ انہوں نے تیکھے انداز میں جواب دیا، ’’ایکسکیوز می؟‘‘ بس وہی لمحہ تھا جب ویرات کو اپنی غلطی کا بھرپور احساس ہوا۔ کوہلی نے ہنستے ہوئے اعتراف کیا ’’میں اندر سے خود کو مکمل احمق محسوس کر رہا تھا‘‘۔

ویرات نے یہ بھی بتایا کہ جہاں وہ الفاظ ڈھونڈتے پھر رہے تھے، وہیں انوشکا مکمل اعتماد کے ساتھ شوٹ پر موجود تھیں۔ آخرکار، وہی اعتماد اور شخصیت وقت کے ساتھ دونوں کے درمیان گہری محبت میں ڈھل گیا۔ دسمبر 2017 میں دونوں نے اٹلی میں خوبصورت انداز میں شادی کرلی، اور ان کی کہانی ایک نئے باب میں داخل ہوئی۔

وقت کے ساتھ، یہ جوڑا دو خوبصورت بچوں کا والدین بھی بن چکا ہے۔ ان کی بیٹی وامیکا جنوری 2021 میں پیدا ہوئی، جبکہ 2024 میں بیٹے اکائے کی پیدائش نے ان کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ اپنے بچوں کو میڈیا کی چکاچوند سے دور رکھنے کے لیے، ویرات اور انوشکا نے حال ہی میں لندن منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں وہ زیادہ پرائیویسی میں اپنی فیملی لائف گزار رہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انوشکا کی موجودگی نے ویرات کی شخصیت پر حیران کن مثبت اثر ڈالا ہے۔ حال ہی میں اداکارہ سونل چوہان نے ایک انٹرویو میں انوشکا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویرات کی زندگی میں ’’صحیح عورت‘‘ ثابت ہوئی ہیں۔ سونل نے مزید کہا، ’’ویرات اب اپنے روحانی پہلو کو دریافت کر رہے ہیں، اور یہ مثبت تبدیلی اس بات کا ثبوت ہے کہ جب آپ کے اردگرد صحیح لوگ ہوں تو آپ کی شخصیت میں بھی نکھار آتا ہے۔‘‘

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکا: زیرِ سمندر آتش فشاں کے قریب زلزلے کے جھٹکے!

امریکی ریاست اوریگون کے ساحل پر زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے زیرِ سمندر موجود آتش فشاں (جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے) سے چند میل کے فاصلے پر محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکا کے جیولوجیکل سروے کے مطابق بدھ کی صبح ایکسیل سی ماؤنٹ سے 100 میل کے فاصلے پر 4.8 اور 5.4 شدت کے دو زلزلوں کو ریکارڈ کیا گیا۔

ایکسیل سی ماؤنٹ اوریگون کے ساحل سے 300 میل کے فاصلے پر موجود ایک زیر سمندر آتش فشاں ہے جو ایک میل تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ سطح سمندر سے 4900 فٹ سے زیادہ گہرائی میں موجود ہے۔

پہلا زلزلہ اس فعال آتش فشاں سے 25 میل کے فاصلے پر آیا جبکہ دوسرا اور زیادہ شدید زلزلہ اوریگون ساحل سے 70 میل کے فاصلے پر محسوس کیا گیا۔ دونوں زلزلے کے درمیان 18 منٹ کا وقفہ تھا۔

اگرچہ زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی لیکن اس آتش فشاں کا مطالعہ کرنے والے محققین نے خبردار کیا ہے کہ ان دو وقوعات کی وجہ سے یہ پھٹنے کے مزید قریب تر ہوگیا۔

واضح رہے یہ آتش فشاں آخری بات 2015 میں پھٹا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم کا نیا ریکارڈ، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
  • پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا کونسا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
  • بابر اعظم کا ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ، روہت کے بعد کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
  • امریکا: زیرِ سمندر آتش فشاں کے قریب زلزلے کے جھٹکے!
  • افغان طالبان ترجمان کا بیان گمراہ کن، مستردکر تے ہیں
  • خیبر پختونخوا کی 13 رکنی کابینہ تشکیل، عمران خان کی ہدایات نظر انداز
  • پشاور KPK کابینہ کی تشکیل پر عمران خان کی ہدایات نظر انداز؟
  • کراچی میں معمولی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
  • کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، محکمہ موسمیات
  • خواجہ آصف اور شیر افضل مروت کی پارلیمنٹ کی راہداری میں ملاقات