راجستھان رائلز کے محض 14 سالہ بیٹر ویبھاؤ سوریا ونشی نے مردوں کی  ٹی20 کرکٹ میں سینچری بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔

سوریا ونشی نے راشد خان کو چھکا لگا کر 35 گیندوں پر سینچری مکمل کی، جو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں دوسرا تیز ترین اور کسی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین سینچری ہے۔ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے نوجوان نے 7 چوکے اور 11 چھکے لگائے اور 38 گیندوں پر شاندار 101 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہو گئے۔

مزید پڑھیں: 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟

گزشتہ سال کی نیلامی میں قریباً 1.

1 کروڑ روپے (برطانوی کرنسی میں 1 لاکھ 3 ہزار 789 پاؤنڈ) میں خریدے گئے سوریا ونشی نے رواں ماہ کے آغاز میں آئی پی ایل میں سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر ڈیبیو کیا تھا، جہاں اپنے کیریئر کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر سب کی توجہ حاصل کی تھی۔

جے پور میں بھی انہوں نے اسی اعتماد کے ساتھ گجرات کے باؤلنگ اٹیک کو تہس نہس کر دیا اور 210 رنز کا بڑا ہدف آسانی سے حاصل کرنے میں ٹیم کی مدد کی۔ سوریا ونشی نے یشسوی جیسوال کے ساتھ پہلی وکٹ پر 166 رنز کی شراکت قائم کی، جیسوال 70 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں: 13 سال کی عمر میں کروڑ پتی، آئی پی ایل میں خریدا جانے والا یہ نوجوان کون ہے؟

ویبھاؤ کی سینچری 11ویں اوور میں مکمل ہوئی۔ آئی پی ایل میں اس سے تیز سینچری صرف ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے بنائی تھی، جنہوں نے 2013 میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے 30 گیندوں پر سینچری اسکور کی تھی۔ یہ فتح راجستھان کے لیے 5 مسلسل شکستوں کے بعد امید کی ایک کرن بنی، اور ان کے ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کے امکانات کو برقرار رکھا۔

دوسری جانب گجرات ٹائٹنز کے لیے شبمن گل نے 84 رنز اور جوز بٹلر نے ناقابل شکست 50 رنز بنائے، مگر شکست کے ساتھ ان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر چلی گئی۔

ویبھاؤ سوریا ونشی کون ہیں؟

ویبھاؤ سوریا ونشی نے پچھلے سال نیلامی میں سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر آئی پی ایل ٹیم میں شمولیت حاصل کی تھی۔ گزشتہ اکتوبر میں محض 13 سال کی عمر میں انہوں نے آسٹریلیا انڈر-19 کے خلاف یوتھ ٹیسٹ میں 58 گیندوں پر سینچری بنا کر شہرت حاصل کی۔

سوریا ونشی بھارت کی انڈر-19 ایشیا کپ ٹیم کا بھی حصہ رہے، جہاں انہوں نے 44 کی اوسط سے 176 رنز بنائے۔ بہار (مشرقی بھارت کی ریاست) سے تعلق رکھنے والے ویبھاؤ نے محض 12 سال کی عمر میں فرسٹ کلاس کرکٹ (رانجی ٹرافی) میں ڈیبیو کیا۔ وہ بہار کے لیے 5 فرسٹ کلاس میچز کھیل چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی پی ایل انڈین پریمیئر لیگ ٹی20 کرکٹ راجستھان رائلز کم عمر کھلاڑی ویبھاؤ سوریا ونشی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل انڈین پریمیئر لیگ ٹی20 کرکٹ راجستھان رائلز کم عمر کھلاڑی ویبھاؤ سوریا ونشی ویبھاؤ سوریا ونشی سال کی عمر میں کم عمر کھلاڑی سوریا ونشی نے آئی پی ایل گیندوں پر کے لیے

پڑھیں:

ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لیے فینز سے دعاؤں کی درخواست کر دی۔

ایک بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ میں ٹوکیو میں ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے آیا ہوں، کل میں ایونٹ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے لیے دعا کریں کہ اچھا پرفارم کر کے فائنل کے لیے کوالیفائی کروں، ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کا فائنل 18 ستمبر کو ہوگا۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: اوپننگ بیٹر صائم ایوب کا انوکھا کارنامہ
  • سعودی عرب میں پاکستانی وفد کا شاندار استقبال، دوطرفہ تعلقات میں نئی جہت قرار
  • پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے پر اسلام آباد میں شاندار سجاوٹ
  • صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال
  • آسٹرین شہری نے خود کو آگ لگا کر انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا
  • وزیر اعظم شہباز شریف کا قصرِیمامہ میں شاندار استقبال:سعودی ولی عہد سے ملاقات
  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • عورتوں کے بجائے مرد بچے جنیں گے؟ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کارنامہ
  • ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ: ارشد ندیم کی شاندار نتائج کے لیے قوم سے دعاؤں کی اپیل
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست