وزیر داخلہ کی فضل الرحمن سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک بھارت کشیدگی اور فلسطین مسئلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے بھارت کے غیر منطقی اور یکطرفہ اقدامات پر پاکستان کے اصولی موقف اور فیصلوں پر مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کو نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے بارے بھی آگاہ کیا۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مودی مسلمان دشمن ہے، اسلام اور مسلمان کے مقابلے میں جہاں کوئی محاذ ملے گا مودی وہاں کھڑا ہو جائے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ بھارت آگ سے کھیلنے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستان کسی بھی مہم جوئی کا پوری قوت سے جواب دے گا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمٰن کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحم ن محسن نقوی نے
پڑھیں:
اسحاق ڈار کاچین کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، پاک بھارت کشیدگی، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس کے دوران پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی کوعلاقائی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اسحاق ڈارنے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے ساتھ بے بنیاد پروپیگنڈے کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہناہے کہ نائب وزیراعظم نے چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نائب وزیراعظم نے پاک چین دوستی اور شراکت داری کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔
بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم پر زور دیا۔
دونوں اطراف نے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا فریقین نے باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت، کی۔
فریقین نے امن اور پائیدار ترقی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Post Views: 1