جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں: انوار الحق کاکڑ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد:سابق وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لے، پاکستان پلک جھپکے بغیر جواب دے گا۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب آنکھ کے بدے آنکھ، گاؤں کے بدلے گاؤں، شہر کے بدلے شہر اور ملک کے بدلے ملک کے اصول کے مطابق ہو گا۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف انجام کا خوب اندازہ لگا کر فوری فیصلہ کرنے کے عادی ہیں جنہیں پورے ادارے کی حمایت حاصل ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اطمینان رکھیں وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، مسلح افواج ملک کا دفاع کرنے کی پوری طرح اہل ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی کو لانچ کے لئے تیار ہے جو پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژچانگ سینٹر سے لانچ ہوگا۔
ترجمان سپارکو نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ فصلوں کی نگرانی،زراعت کی درست معلومات اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گا، نیا سیٹلائٹ آفات کی پیشگی وارننگ جیسے سیلاب، زلزلے اور زمینی کھسکاؤ کی نگرانی کرے گا۔
ترجمان سپارکو کے مطابق گلیشیئرز کے پگھلاؤ اور جنگلات کی کٹائی پر نظر رکھنے میں بھی یہ سیٹلائٹ اہم کردار ادا کرے گا، سی پیک سمیت قومی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی میں بھی سیٹلائٹ اہم معاون ہوگا۔
ماحولیاتی نگرانی اور قدرتی وسائل کے انتظام میں نیا سیٹلائٹ اہم سنگ میل ثابت ہوگا، نیا سیٹلائٹ، PRSS-1 اور EO-1 کے ساتھ پاکستان کے ریموٹ سینسنگ بیڑے کو مضبوط بنائے گا، سیٹلائٹ لانچنگ سپارکو کے ویژن 2047 اور قومی خلائی پالیسی کا عملی اظہار ہے۔