پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا،سیکورٹی ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29اپریل 2025)سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جاسوسی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے ،پاک فوج نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا،سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل او سی پر بھمبرکے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کوشش کی تھی،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی۔
(جاری ہے)
پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنادیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور موثر جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ہے۔پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیکورٹی ذرائع پاک فوج نے
پڑھیں:
آپریشن سندور کی ناکامی پر بھارتی حکومت کا بیانیہ اپنے ہی شہریوں نے زمین بوس کر دیا
پروپیگنڈا اور گمراہ کن دعوؤں کے برعکس بھارتی نوجوان نے شکست خوردہ مودی حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
دہلی میں بھارتی مظاہرین نے آپریشن سندور میں شکست اورناکامی کو چھپانے کیلئےفوجیوں کی ہلاکت کو دبانے کے پاکستانی مؤقف کی تائید کر دی۔ دہلی میں مظاہرین نے تشدد کرنےوالے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کر کے کہاکہ حکومت نے آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت اور ان کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا کر سکتی ہے ، حکومت کو پولیس اور فوجی جوانوں کی زندگیوں اور قربانیوں کی کوئی پروا نہیں ہے۔
آپریشن سندور میں ہلاک ہونے والے فوجی جوانوں کے نام اور قربانیوں کو حکومتی سطح پر نظر انداز کیا گیا، تم حکومت کا ساتھ دیتے ہو،لیکن یہی حکومت تمہاری موت کے بعد تمہاری شناخت تک چھپا دیتی ہے۔
بھارتی عوام کا مودی کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے پوسٹر پھاڑ رہے ہیں اور ان کی تصویر پر چپلیں برسا رہے ہیں۔