لاہور: کالج کی دوسری منزل سے گر کر طالبہ جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور میں کالج کی طالبہ دوسری منزل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق طالبہ کے بالکونی سے گرنے کا واقعہ کنیئرڈ کالج میں پیش آیا۔
حادثے کے حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ 21 سال کی طالبہ کو چکر آئے جس کے بعد وہ بالکنی سے نیچے گر گئی۔
کراچی ماڑی پور روڈ اللہ والی مسجد کے قریب نامعلوم.
متوفی کمپیوٹر سائنس کی طالبہ تھی۔ اہلِ خانہ نے لڑکی کے حوالے بتایا ہے کہ وہ بیمار تھی اور اس کو اکثر دورے پڑتے تھے۔
اہل خانہ نے مزید کہا کہ وہ کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملیر جیل کا مفرور قیدی دوبارہ گرفتار
جیکسن پولیس نے ملیر جیل سے فرار مفرور قیدی کو گرفتار کر کے جیل حکام کے حوالے کر دیا
ایکسپریس نیوز کے مطابق جیکسن پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے مفرور قیدی کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل حکام کے حوالے کردیا۔
ایس ایچ او ایاز خان کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والا قیدی علاقے میں موجود ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا۔
انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے ملزم کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی۔ ایاز خان نے بتایا کہ گرفتار قیدی جیکسن پولیس کے ہاتھوں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ نمبر 103 سال 2025 کے تحت گرفتار ہو کر ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید تھا۔
پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد گرفتار مفرور قیدی کو ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے حوالے کر دیا۔