لاہور: نجی کالج میں 21 سالہ طالبہ کی پہلی منزل سے گر کر موت
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
لاہور میں جیل روڈ پر واقع نجی کالج میں طالبہ کی پہلی منزل سے گر کر موت ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق 21 سالہ طالبہ پہلی منزل پر موجود لائبریری سے گری، طالبہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال ایمرجنسی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طالبہ انتقال کرگئی، مائدہ نامی طالبہ بی ایس کمپیوٹرسائنس شعبہ میں زیرتعلیم تھی۔
لاہور پولیس نے کہا کہ طالبہ طبعیت ناساز ہونے اور چکر آنے کی وجہ سے پہلی منزل سے گری، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پہلی منزل
پڑھیں:
کراچی، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے پولیس اہلکار جاں بحق
کراچی:شہر قائد کے علاقے سعید آباد میں پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
چھیپا ذرائع کے مطابق حادثہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ ہیڈ کانسٹیبل آصف کے نام سے ہوئی ہے، جو سعید آباد تھانے میں تعینات تھا۔
واقعے کے وقت وہ ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل سلپ ہو گئی اور وہ سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گیا۔
زخمی اہلکار کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔