حج آپریشن کا آغاز، اسلام آباد سے پرواز 442 عازمین حج کو لے کر مدینہ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
فائل فوٹو
پاکستان میں حج آپریشن کا آغاز ہوگیا، قومی ایئرلائن کی پہلی حج پرواز 442 عازمین کو لے کر اسلام آباد سے مدینہ روانہ ہوگئی۔
ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق کوئٹہ سے پہلی حج پرواز صبح 10 بجے 170 حجاج کو لے کر روانہ ہوگی۔
ترجمان کے مطابق لاہور سے پہلی حج پرواز رات 10 بجے 323 مسافروں کو لے کر مدینہ روانہ ہوگی۔
پہلے مرحلے میں عازمین حج کی خصوصی پروازیں مدینہ کے لیے روانہ ہوں گی، دوسرے مرحلے میں عازمین حج کی پروازیں جدہ جائیں گی۔
اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پر سعودی حکومت کے اشتراک سے روڈ ٹو مکہ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
روڈ ٹو مکہ سے عازمین حج سعودی امیگریشن پاکستان سے کرواکے جائیں گے۔
قومی ایئرلائن کا قبل از حج آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا، بعد از حج آپریشن کا آغاز 10 جون سے 10 جولائی تک رہے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کو لے کر
پڑھیں:
پیسے جمع کرانے کے باوجود حج سے محروم رہ جانیوالے عازمین کیلئے خوشخبری
رواں سال پیسے جمع کرانے کے باوجود حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ، عازمین انہی پیسوں میں اسی پیکج پر آئندہ برس حج کر سکیں گے، پرائیویٹ حج آپریٹرز نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرا دی ۔
وزیر مذہبی امورسردار یوسف نے ہوپ کی یقین دہانی کی تصدیق کر دی، گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے عازمین انہی پیسوں میں اور اسی پیکج پر آئندہ برس حج کر سکیں گے۔
نجی ٹی ویکے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے، سعودی عرب کے وائلٹ میں ان عازمین کے چار سو نوے ملین ریال موجود ہیں، گزشتہ سال پرائیویٹ حج آپریٹرز 63 کے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکے تھے۔ چھبیس ہزار عازمین پیسے جمع کروانے کے باوجود حج نہیں کرسکے تھے۔