حج آپریشن: پہلی حج پرواز 393 عازمین کو لے کر آج مدینہ منورہ روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
پہلی حج پرواز 393 عازمین کو لے کر آج رات اسلام آباد سے مدینہ کے لیے روانہ ہوگی۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی عازمین کو رخصت کریں گے۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مجموعی طور پر 100 پروازیں 28400 عازمین کو لے کر حج کے لیے روانہ ہوں گی جن کے لیے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 7 خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
حج آپریشن آئندہ ماہ مئی کی 31 تاریخ تک جاری رہےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام آباد ایئرپورٹ پہلی پرواز حج آپریشن عازمین حج وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایئرپورٹ پہلی پرواز وی نیوز عازمین کو کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد کی عدالت سے ریلیف مل گیا، سزا معطل
اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے کارکنان کی پیروی کی۔
سزا معطل کیے جانے والے ملزمان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں، جنہیں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت دی کہ ملزمان 30 دن کے اندر اپیل دائر کریں، تاکہ مقدمے کی مزید کارروائی آگے بڑھائی جا سکے۔