پاک بھارت کشیدگی، ملک کے تمام ایئر پورٹس پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 ) پہلگام واقعہ کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صوتحال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جب کہ لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک کے دیگر ایئر پورٹس پر نگرانی سخت کر دی گئی ہے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی حدود سے آنے اور جانے والی تمام غیرملکی ایئر لائینز کی کڑی نگرانی کی جانے لگی ہے.
(جاری ہے)
بھارتی ایئر لائنز پر پابندی عائد ہے مگر دیگر غیرملکی ائیرلائنز کی پروازوں کی آمدو رفت جاری ہے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت تمام ائیر پورٹس کے ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ہدایت جاری کر دی گئی مشکوک جہازوں کی امدورفت ایئر ڈیفنس نمبر کے بغیر کلیئرنس نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،حالات کے پیش نظر ائیر ٹریفک کنٹرولر جہاز کے کپتان سے پری ڈیپاچرز ائیر ڈیفنس نمبر مانگنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں. اس کے علاوہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سمیت ملک کے تمام ائیر پورٹس پر کام کرنے والے تمام اداروں کے افسران و ملازمین کو اپنے ائی ڈی کارڈ اور ڈیپارٹمنٹل کارڈ پاس رکھنے کی ہدایت شناخت کے بغیر کسی بھی افیسر یا اہلکار کی آمدورفت بند کردی گئی ہے. پولیس اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورسز سمیت دیگر سکیورٹی کے اداروں کو سکیورٹی معاملات میں کوارڈینشن بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کر لیے گئے ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم پی ٹی آئی سمیت تمام پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھائیں، فیصل واوڈا کا اے پی سی بلانے کا مطالبہ
سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جب ملک کی بات ہوگی تو ہم سب متحد ہیں، وزیراعظم بھارت کے ساتھ تنازع پر اے پی سے بلائیں اور پی ٹی آئی سمیت پارٹیوں کو ایک جگہ بٹھایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر بھارت کے خلاف ہم سب متحد ہیں، عرفان صدیقی
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، دونوں ملکوں نے اس پر دستخط کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پورا پاکسان پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہے، پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو پہلی کارروائی پاکستان کرےگا۔
فیصل واوڈا نے بھارت کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کوئی نکلے کا پانی تو نہیں جو آپ روک دیں گے۔ اگر جنگ کو بڑھایا گیا تو یہ پوری دنیا کی جنگ بن جائےگی۔
سینیئر سیاستدان نے کہاکہ ہم نے بھارت کی فضائی حدود بند کرکے ہندوستان کو نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے، اور یہ ہماری قابلیت ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کا حکم، اب تارک وطن سیما حیدر کا کیا ہوگا؟
واضح رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پیدا ہوگئی، بھارت نے پاکستان کے خلاف یکطرفہ اقدامات کیے جس کے جواب میں پاکستان نے بھی تجارت معطل کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت کی فضائی حدود بھی بند کردی ہے، اور وارننگ دی ہے کہ اگر ہمارا پانی بند کیا گیا تو پھر جنگ ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اے پی سی پاک بھارت آمنے سامنے پاکستان بھارت کشیدگی پہلگام واقعہ سینیئر سیاستدان فیصل واوڈا مطالبہ وی نیوز