جنگ کےلیے پوری طرح تیار ہیں: انوار الحق کاکڑ
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
سابق وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ—فائل فوٹو
سابق وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو اس کےلیے پوری طرح تیار ہیں۔
سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن غلطی کرنے سے پہلے ہزار بار سوچ لے، پاکستان پلک جھپکے بغیر جواب دے گا۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا جواب آنکھ کے بدلے آنکھ، گاؤں کے بدلے گاؤں، شہر کے بدلے شہر اور ملک کے بدلے ملک کے اصول کے مطابق ہوگا۔
اقوام متحدہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی اور تحمل سے کام لینے پر زور دیا ہے اور بات چیت کو فروغ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف انجام کا خوب اندازہ لگا کر فوری فیصلہ کرنے کے عادی ہیں جنہیں پورے ادارے کی حمایت حاصل ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اطمینان رکھیں وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں، مسلح افواج ملک کا دفاع کرنے کی پوری طرح اہل ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انوار الحق کاکڑ کے بدلے
پڑھیں:
پہلگام حملےکے 5 منٹ بعدکسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے، سابق امریکی نائب وزیر خارجہ
واشنگٹن: امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا رابن رافیل نے وزیراعظم شہباز شریف کی پہلگام حملےکی تحقیقات غیر جانبدار ماہرین سے کرانے کی تجویز کی حمایت کردی۔
ہارورڈ یونیورسٹی میں نجی ٹی سی سے گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر پاکستان کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش مثبت پیشرفت ہے، واقعے کے صرف 5 منٹ بعد کسی پر الزام لگانا انتہائی نامناسب ہے۔
امریکا کی سابق نائب وزیر خارجہ برائے کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو حالیہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری کردار ادا کرنا چاہیے۔