بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے حالیہ انٹرویو میں سلمان خان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں ’شادی شدہ‘ نہیں دیکھنا چاہتیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیشا پٹیل کا کہنا تھا کہ سلمان خان ایک شاندار، پرسکون اور دوسروں کا خیال رکھنے والے انسان ہیں، اور ان کی یہی خصوصیات انہیں خاص بناتی ہیں۔

49 سالہ امیشا، جو اب تک خود بھی غیر شادی شدہ ہیں، نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں مختلف لوگوں کے رشتے دیکھے ہیں، جیسے سنجے دت اور ہریتھک روشن، جن کی شادیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کی ذاتی زندگی پر فیصلہ نہیں سناتیں، لیکن ان کے نزدیک سلمان خان جیسے ہیں، ویسے ہی اچھے لگتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ سلمان خان سے شادی کرنا چاہیں گی؟ تو امیشا نے ہنستے ہوئے کہا کہ پہلے وہ خان صاحب سے پوچھیں گی کہ ’آپ سدھر رہے ہو یا نہیں؟‘۔ امیشا نے واضح کیا کہ انہوں نے کبھی سلمان کو شادی کے نکتہ نظر سے نہیں دیکھا، بلکہ وہ ان کے لیے ایک شرارتی، مزاحیہ دوست کی حیثیت رکھتے ہیں، جو انہیں ہنسانے کے ساتھ ساتھ رُلا بھی دیتے ہیں۔

امیشا نے مزید بتایا کہ سلمان انہیں مذاق میں ’مینا کماری‘ کہتے ہیں، کیونکہ وہ جب بھی ان کے ساتھ ہوتی ہیں تو جذباتی ہو کر رونے لگتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کا رشتہ ایک خاص دوستی پر مبنی ہے، جس میں بے تکلفی اور جذبات کی گہرائی شامل ہے۔

یاد رہے کہ امیشا پٹیل اور سلمان خان نے فلم ’یہ ہے جلوا‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جسے ڈیوڈ دھون نے ڈائریکٹ کیا تھا اور اس فلم میں سنجے دت، شمی کپور، قادر خان اور انوپم کھیر جیسے اداکار بھی شامل تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امیشا پٹیل

پڑھیں:

جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر

 اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔ حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔ اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیاست سہیل آفریدی کا حق، اپنے صوبے کے معاملات دیکھنا بھی ان کی ذمہ داری: عطا تارڑ
  • بلیاں بھی انسانوں کی طرح مختلف مزاج رکھتی ہیں، ہر بلی دوست کیوں نہیں بنتی؟
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • مجھے اتنا کیوں بھگایا؟ پروٹیز سے جیت کے بعد سلمان آغا کا بابر سے دلچسپ انٹرویو
  • شاہ رخ خان کی سالگرہ: 60 کی عمر میں بھی جین زی کے پسندیدہ ’لَور بوائے‘ کیوں ہیں؟
  • جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی ہوجائے گی: صبا قمر
  • نریندر مودی اور موہن بھاگوت میں اَن بن کیوں؟
  • شوبز کی خواتین طلاق کو پروموٹ نہ کریں: روبی انعم
  • امریکا, دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
  • بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت میں امن و امان کی موجودہ ابتر صورتحال کے ذمہ دار ہیں، کانگریس