Express News:
2025-09-19@06:39:31 GMT

لاہور: مغوی نوجوان قتل، لاش نہر سے برآمد

اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT

لاہور شمالی چھاونی سے اغوا ہونے والے نوجوان کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا

رپورٹ کے مطابق مغوی نوجوان کی لاش ٹھوکر کے قریب نہر سے مل گئی، پولیس نے کہا کہ جاں بحق نوجوان کی شناخت فیصل خان کے نام سے ہوئی۔

اغوا کا مقدمہ تھانہ شمالی چھاونی میں 27 اپریل کو درج کروایا گیا تھا، مقدمہ جاں بحق نوجوان کے بھائی فہد خان کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

31 سالہ فلسطینی نوجوان غزہ سے جیٹ اسکی پر یورپ پہنچ گیا

غزہ کے 31 سالہ فلسطینی محمد ابو دخہ نے دو ساتھیوں کے ہمراہ جیٹ اسکی کے ذریعے خطرناک سمندری سفر کرتے ہوئے یورپ پہنچنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ سفر ایک سال سے زائد عرصے پر محیط تھا، جس میں ہزاروں ڈالر، کئی ناکام کوششیں اور غیر معمولی ہمت شامل تھی۔ ابو دخہ اور ان کے ساتھیوں نے لیمپیڈوسا (اٹلی) کے قریب سمندر میں ایندھن ختم ہونے کے بعد مدد کے لیے کال کی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن کے ذریعے انہیں بحفاظت ساحل تک پہنچایا گیا۔

ابو دخہ نے بتایا کہ انہوں نے جیٹ اسکی لیبیا سے خریدی اور جی پی ایس، سیٹلائٹ فون اور لائف جیکٹس کے ساتھ سفر کیا۔ ان کے ساتھ دو اور فلسطینی ضیا اور باسم بھی شامل تھے۔ تینوں نے تقریباً 12 گھنٹے مسلسل سمندر میں سفر کیا اور تیونس کی گشت کرتی کشتیوں سے بچتے رہے۔

لیمپیڈوسا پہنچنے کے بعد انہیں اٹلی سے برسلز اور پھر جرمنی پہنچایا گیا، جہاں انہوں نے پناہ کی درخواست دی ہے۔ ابو دخہ نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کو بھی جرمنی بلا سکیں گے۔ ان کا خاندان اب بھی خان یونس کی خیمہ بستی میں مقیم ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • مارک زکربرگ نے فیس بُک کے بانی پر مقدمہ دائر کردیا
  • لاہور، اغوا کے دو روز بعد نوجوان کی لاش جھاڑیوں سے برآمد
  • رحیم یار خان، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی بدولت انڈھڑ گینگ کی قید سے 9 مغوی بازیاب
  • کراچی میں پڑوسی کی دو کم عمر بچوں سے متعدد بار بدفعلی
  • توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل 
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
  • 9 سالہ بچی آسیہ کے قتل کا انکشاف مقدمہ درج، پولیس تحقیقات جاری
  • لازوال عشق
  • ایران میں زائرین کو اغوا کرکے تاوان وصول کرنے والے نیٹ ورک کا اہم ملزم گرفتار
  • 31 سالہ فلسطینی نوجوان غزہ سے جیٹ اسکی پر یورپ پہنچ گیا