بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی، خفیہ دستاویز ات لیک، مودی سرکار سے متعلق بھی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی "را" پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی، خفیہ دستاویز ات لیک، مودی سرکار سے متعلق بھی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی "را" کا کردار بے نقاب ہو گیا،یہ دستاویزسوشل میڈیا ایپلیکیشن "ٹیلی گرام" کے ذریعے لیک ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دستاویز پہلگام حملے میں بھارتی حکومت کے ملوث ہونے کا بھی واضح ثبوت ہے ،دستاویزمیں دی گئی ہدایات اور منصوبے پر عملدرآمد میں تضاد فالس فلیگ کا باعث بنا۔دستاویز میں ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستان مخالف بیانیہ کو میڈیا پر 36 گھنٹے کے بعد بنانا ہے،دستاویز کے مطابق آئی ایس آئی پر یہ الزام 36 گھنٹے کے بعد ڈالنا ہےجبکہ میڈیا نے فالس فلیگ آپریشن کا فوری الزام پاکستان پر عائد کرکے منصوبہ خراب کردیا۔
کویت میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان
ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دستاویز اور ان تضادات سے واضح ہوتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کو بھی کوئی ہدایات دیتا ہے، دستاویز کا یوں سوشل میڈیا پر آنا ’’را‘‘ کے اندر ہندوتوا مخالف سوچ کا بھی شاخسانہ لگتا ہے۔بھارتی حکومت دستاویز کے سوشل میڈیا پر لیک ہونے کی تحقیقات کر رہی ہے، سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی دستاویز میں ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔دستاویزبعنوان Psy Ops اور بیانیہ کنٹرول میں واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ""واقعے کا بیانیہ یوں مرتب ہو کہ یہ ریاست سمیت غیر مسلموں پر حملہ بن کر ابھرے" ۔
گھروں میں کام کے بہانے چوریاں کرنیوالے گینگ کی سرغنہ پکڑی گئی، کیا کچھ برآمد ہوا؟ پاکستانی حیران پریشان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میڈیا پر
پڑھیں:
پہلگام حملہ بھارت کی انٹیلی جنس ناکامی ہے، نجم سیٹھی
فوٹو: اسکرین گریبپاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے بھارتی حکومت کی جانب سے پہلگام حملے کے پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیا ہے۔
بھارتی صحافی کرن ٹھاپر کو انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی انتہاپسند حکومت اپنے سیاسی مفادات کے لیے ایک فالس فلیگ آپریشن کروایا اور اس کا الزام پاکستان پر لگادیا۔
نجم سیٹھی نے بھارتی صحافی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے جھوٹا فلیگ آپریشن کوئی نئی بات نہیں ہے، بھارت اپنے مسائل حل کرنے کے بجائے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگاکر اپنے عوام سے حمایت حاصل کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے بار بار مطالبات کے باوجود بھارت نے اب تک پہلگام حملے کے کوئی ثبوت پیش نہیں کیے، بھارت کے پاس اگر دہشتگردی کے کوئی ثبوت ہیں تو وہ سامنے لیکر آئے، بھارتی حکومت کو پہلگام حملے کی عالمی جانچ کروانی چاہیے تاکہ حقائق سامنے آسکیں۔
نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ اگر بھارت نیوٹرل انویسٹی گیشن نہیں کروانا چاہتا تو اسکا مطلب ہے کہ وہ کچھ چھپا رہا ہے، بھارت عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے حملے کی شفاف جانچ کروائے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے ممالک پہلگام حملے کی تو مذمت کررہے ہیں لیکن کوئی ملک اس میں پاکستان کے ملوث ہونے کی بات نہیں کررہا کیوں کہ انہیں پاکستان کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔
ایک سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستانی عوام اور ادارے جانتے ہیں کہ بھارت نے کسی کارروائی کی کوشش کی تو اسکا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
سینئر صحافی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی دہشتگردی کا سامنا ہے، بھارت بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث رہا ہے جس کے پاکستان نے ثبوت بھی پیش کیے ہیں۔