منکی پاکس پھیلاؤ کا خدشہ: جمرود کے علاقہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
منکی پاکس پھیلاؤ کےخدشات کے پیش نظر جمرود کے علاقہ میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کے جاری کردہ اعلامیہ مطابق غنڈی پمپ ہاؤس کے علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن 12 دن کیلئے نافذ کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق محلہ میں منکی پاکس کیس رپورٹ ہونے کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔
یہ بھی پڑھیے کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا منکی پاکس کی علامات، پھیلاؤ اور احتیاطانھوں نے کہا کہ خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق 28 اپریل کو مقامی شخص میں منکی پاکس مرض کی تشخیص ہوئی تھی، متاثرہ شخص چند روز قبل دبئی سے آیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: منکی پاکس
پڑھیں:
ایرانی ردعمل سے خوفزدہ اسرائیلی وزیراعظم یونان فرار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب/ ایتھنز (آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم ایرانی ردعمل سے خوف زدہ ہوکر یونان فرار ہوگئے۔ نیتن یاہو نے فرار ہونے سے پہلے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دی۔ دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانے تاحکم ثانی بند کردیے گئے ہیں، اسرائیل میں بھی ایمرجنسی نافذ اور ائرپورٹس بند کردیے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا جہاز 11 بج کر 22 منٹ پر ایتھنز پہنچا۔ فرارسے قبل نیتن یاہو نے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دی۔ اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ریزرو فوجیوں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔