چولستان کینالز پر سندھ کی آئینی حیثیت کو تسلیم کیا گیا ہے، شرمیلا فاروقی
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اپنے ٹویٹ میں پی پی رہنما نے کہا کہ سی سی آئی کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کینالز معاملہ پر اصولی موقف اور جدوجہد کا نتیجہ ہے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کو بھی سندھ کے عوام کا کیس لڑنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کی منظوری نہ دیکر چولستان کینالز پر سندھ کی آئینی حیثیت کو تسلیم کیا گیا ہے۔ پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے ٹویٹ میں کہ سی سی آئی کا فیصلہ سندھ کے عوام کی تاریخی کامیابی اور اپنے حق کے لئے لڑنے کا نتیجہ ہے، اس تاریخی فیصلے کا کریڈٹ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے۔ ٹوئٹر بیان میں انہوں نے کہا کہ سی سی آئی کا فیصلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے کینالز معاملہ پر اصولی موقف اور جدوجہد کا نتیجہ ہے، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو کو بھی سندھ کے عوام کا کیس لڑنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے یہ ہمت، جرات اتحاد، اور ثابت قدمی کی جیت ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: نائب وزیراعظم
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں.دورہ امریکا ہر لحاظ سےکامیاب رہا، امریکی وزیر خارجہ کو باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں.نیویارک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنےکا کوئی منصوبہ نہیں. ہر موقع پر فلسطین کے ساتھ کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ دورہ امریکا ہر لحاظ سے کامیاب رہا. امریکی وزیر خارجہ کو باور کرایا کہ مذاکرات کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں.امریکی وزیر خارجہ سے تجارت اور ٹیرف سے متعلق گفتگو کی۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ ہوا تو جامع ہوگا.بھارت جب بھی جامع ڈائیلاگ کرنا چاہے. پاکستان تیار ہے. بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم نہیں کرسکتا۔
دریں اثنا، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ سے ملاقات کی ہے.دونوں کے درمیان ملاقات بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی سائیڈ لائنز ملاقاتوں کے دوران ہوئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور کویت کے دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی سمیت تجارت سیکورٹی اور دفاع کے شعبہ جات میں تعاون کا اعادہ کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے ساتھ مزید معاونت پر اتفاق کیا، اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں پر اتفاق کیا گیا۔