پڑھو پڑھاؤ مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ رائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری اداروں کے نہ ہونے کی وجہ سے آباد ہیں، حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آج بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جائے گی تو یہی بچے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی علاقہ دستگیر کے تحت پڑھو پڑھاؤ تحریک کے سلسلے میں باغ رضوان فیڈرل بی ایریا میں منعقدہ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت 17 سال سے کراچی سمیت سندھ پر قابض ہے، سندھ میں 5 سے 16 سال کی عمر کے 78 لاکھ بچوں کے لیے تعلیم کے کوئی مواقع موجود نہیں، وطن عزیز میں 2 کروڑ 62 لاکھ بچے اسکول جانے سے محروم ہیں، جماعت اسلامی پڑھو پڑھاؤ تحریک کو مزید آگے بڑھائے گی اور کراچی کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے پروگرامات منعقد کرے گی، تعلیم، صحت، بجلی و پانی سمیت دیگر مسائل کے حل کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور وقت کے حکمرانوں کو مجبور کریں گے اور شہریوں کے جائز و قانونی حقوق دلوائیں گے۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں اسٹیشنری و اسکول بیگ کے تحائف اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے جبکہ قراندازی کے ذریعے اسکول یونیفارم بھی تقسیم کئے گئے۔

منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز ہیں، ہمارے ٹاؤن چیئرمینز نے حلف اٹھاتے ہی بلدیہ کے تحت چلنے والے اسکولز کو آپ گریڈ کیا، ہم نے آئی ٹی کے شعبے میں بنوقابل کے پروگرامات کیے اور اب تک 50 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر کے اپنا روزگار کمارہے ہیں، نفسا نفسی کے عالم میں مفت کتابوں کی تقسیم قابل تحسین ہے، مہنگائی و بے روزگاری جیسے مسائل میں والدین کے لیے مشکل ہوگیا ہے کہ بچوں کو بہتر اور معیاری تعلیم کیسے دلوائیں، سرکار نے تعلیم سے ہاتھ کھینچ لیے ہیں، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو معیاری اور فری تعلیم فراہم کی جائے، ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بننے کی ضرورت ہے، جو والدین کتابیں لینے آئے ہیں کل وہ اپنے بچوں کی کتابیں دینے آئیں، پرائیویٹ تعلیمی ادارے سرکاری اداروں کے نہ ہونے کی وجہ سے آباد ہیں، حکمرانوں سے کہنا چاہتے ہیں کہ اگر آج بچوں کو مفت اور معیاری تعلیم دی جائے گی تو یہی بچے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل

—فائل فوٹو

کراچی میں حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا ہے۔

سی او او واٹر کارپوریشن اسد اللّٰہ خان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب رائزنگ کی مین لائن پھٹ گئی، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث لائن پھٹنے سے پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی۔

اسد اللّٰہ خان نے کہا کہ حب مین رائزنگ سے یومیہ تقریباً  8 کروڑ گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے، حب پمپنگ سے ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ حب رائزنگ کی مین  لائن کی مرمت میں 24 گھنٹے لگیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کےلئے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری
  • جماعت اسلامی کے تحت کراچی چلڈرن غزہ مارچ کل ہوگا
  • منعم ظفر خان نے ٹائون چیئرمینوں کے ساتھ اسپرے مہم کا افتتاح کردیا،مہم شہر بھر میں چلائی جائیگی
  • مسلم حکمران زبانی بیانات کے بجائے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات اور فوجی کارروائی کریں ، منعم ظفر خان
  • میئر کراچی کی گھن گرج!
  • گوادر میں پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان کے اہم اقدامات
  • کراچی، حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن کے سبب پانی کی فراہمی معطل
  • کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں میں ڈینگی کی شدید وبا پھیلنے کا خطرہ
  • کراچی: حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، ضلع غربی کو پانی کی فراہمی معطل
  • “کراچی چلڈرن غزہ مارچ” جمعرات کو….غزہ کے معصوم بچوں کا خون ہمیں پکار رہا ہے، منعم ظفر خان