خدمت انسانیت کی معراج، ناصر حسین شاہ کا کمیار اولڈ ایج ہوم کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بزرگوں کی خدمت عبادت سے کم نہیں اور ایسے ادارے معاشرتی فلاح کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے آواز ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے آواز ویلفیئر ٹرسٹ انٹرنیشنل کے زیرِ اہتمام قائم کردہ "کمیار اولڈ ایج ہوم" کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا اور پاک محرم ایسوسی ایشن کے سرور رضا سمیت دیگر معزز شہری، سماجی کارکنان اور بزرگ افراد موجود تھے۔ سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کی خدمت عبادت سے کم نہیں اور ایسے ادارے معاشرتی فلاح کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے آواز ویلفیئر ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر جعفریہ الائنس کے رہنما شبر رضا نے بھی خطاب کیا اور کہا معاشرے کی حقیقی پہچان اس کے بزرگوں کے ساتھ سلوک سے ہوتی ہے، اولڈ ایج ہومز محض رہائش کے مراکز نہیں بلکہ انسانیت کے وقار کی علامت ہیں، آج کا دن ہمیں اس بات کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ ہم سب پر اجتماعی ذمے داریاں عائد ہوتی ہیں کہ بزرگوں کو تنہائی، محرومی یا احساسِ کمتری کا شکار نہ ہونے دیں۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ناصر حسین شاہ
پڑھیں:
اگر پاک بھارت جنگ ہوئی تو کیا ہوگا؟ لیفٹیننٹ جنرل( ر)ناصر جنجوعہ کی خوفناک پیشگوئی
ویب ڈیسک: قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے۔
نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی سلامتی کے سابق مشیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا دروازہ بند ہو چکا ہے اور اگربند نہیں ہے تو پھر مکمل تباہی ہوگی۔
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا روایتی جنگ کی صلاحیت جوہری صلاحیت سے جڑی ہوئی ہے، ہم اپنے ملک کا بہت اچھے طریقے سے دفاع کر سکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ اپنی ناکامی کو جوہری جنگ تک لے جانا اچھی سوچ اور اچھی قیادت کی علامت نہیں ہے، بھارت اپنی ناکامی پاکستان پر ڈالنے کے بجائے پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائے۔