وفاقی وزیر امیرمقام حادثے کا شکار، 5 افراد زخمی، دو کی حالت تشویش ناک
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
MURREE:
وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیر مقام مری میں حادثے کا شکار ہوگئے ہیں اور ان کے پروٹوکول میں شامل 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے۔
ایکسپریس کو ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان امیرمقام کو حادثہ مری کی حدود میں پیش آیا اور پروٹوکول کی گاڑی متاثر ہوئے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر امیر مقام حادثے میں محفوظ ہیں تاہم دیگر 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمی افراد کو سی ایم ایچ مری منتقل کردیا گیا ہے اور حادثے کے بعد مری میں امدادی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، پروٹوکول میں شامل گاڑی تباہ ہوگئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ امیر مقام آزاد کشمیر کا دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس آرہے تھے جبکہ مری پولیس نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ وفاقی وزیر
پڑھیں:
سال 2026 میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پرجانے کی اجازت نہیں ہو گی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دی ہے، اس سال 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پرجانے کی اجازت نہیں ہو گی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا سرکاری حج درخواستیں 4 اگست سے وصول کی جائیں گی، پاکستان کا 2026ء کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے لیے 1 لاکھ 19 ہزار جبکہ پرائیویٹ حج کےلیے 60 ہزار کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، لانگ اور شارٹ حج کا پیکیج پہلے کی طرح ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز آئندہ رہ جانے والے عازمین کو پچھلے سال کے خرچ پر ہی حج کرائیں گے۔حج کے لیے سعودی عرب کی پالیسی کے مطابق ویکسین لگوانا لازمی ہوگا،حج واجبات 2 اقساط میں جمع ہوں گے۔پہلی قسط 5لاکھ روپے جمع ہوگی۔
جوتوں کے ذریعے منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام
مزید :