پہلگام فالس فلیگ؛ ڈراما بے نقاب ہونے پر بھارت بوکھلا گیا، الزامات کی سیاست شروع
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
مودی سرکار کا پہلگام فالس فلیگ کا ڈراما بے نقاب ہونے پر بھارت بوکھلا گیا اور اب اس نے الزامات کی سیاست شروع کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلگام واقعے سے متعلق حقائق منظر عام پر آنے اور گمراہ کن پروپیگنڈا بےنقاب ہونے کے بعد بھارت حواس باختہ ہوگیا اور پاکستان کی جانب سےالزامات کے بجائےحقائق بیان کرنےپربھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا۔
پاکستان نے بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کے شواہد پوری دُنیا کے سامنے آشکار کردیے، جس کے بعد جنگی جنون مین مبتلا بھارت حقائق کے بجائےالزامات درالزامات کی سیاست کر رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے پریس کانفرنس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے حقائق بیان کیے، جس کے بعد بھارت حقائق کو جھٹلا نے میں بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔
دوسری جانب حقائق سامنے آنے کے بعد بی جے پی کے انتہاپسند ہندوؤں کی جانب سے کانگریس رہنماؤں کو شدید تنقید اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق کانگریس لیڈر وجے ودیتیوار نے پہلگام حملے کے بعد بی جے حکومت اور بھارتی فوج کی ناکامی پرشدید تنقید کی تھی۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سول سوسائٹی اور کئی اپوزیشن رہنماؤں نے بھارتی فوج کی ناکامی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ بھارتی میڈیاپہلےبھی حقائق چھپانے کےلیے سچ بولنے والی آوازوں پر پابندیاں لگا چکا ہے۔
پہلگام حملے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارت نے پاکستان کے کئی چینلز اور سوشل میڈیااکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ حقائق کا سامنا کرنے کے بجائے بھارت اختلافی آوازوں پر ظلم و ستم میں مصروف ہے۔
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی بوکھلاہٹ سے واضح ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق بیان کیے۔ مودی سرکار کوحقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرکے اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔