راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسلح افوج دفاع وطن کیلئے اپنے عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال بالخصوص پاک -بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی کا جامع جائزہ لیا گیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

’بھارتی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا‘ آرمی چیف اگلے مورچوں پر پہنچ گئے

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی فوجی مہم جوئی کا فوری، پرعزم اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم تیار ہیں، آزمانا نہیں، ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

جمعرات کو ٹِلہ فیلڈ فائرنگ رینجزکے دورے کے موقعے پر فوجیوں سے خطاب کے دوران جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم ہے تاہم قومی مفادات کے تحفظ کے لیے بھی ہماری تیاری اور عزم قطعی ہے۔

آرمی چیف نے ہر قیمت پر ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی ابہام ہی نہیں ہے۔

جنرل سید عاصم منیر نے اس موقعے پر مشق ہیمر اسٹرائیک کا مشاہدہ کیا جو کہ پاکستان آرمی کی منگلا اسٹرائیک کور کی جانب سے کی جانے والی ایک انتہائی شدت کی فیلڈ ٹریننگ مشق ہے۔ سی او اے ایس پہنچنے پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیے:

مذکورہ مشق کو جنگی تیاریوں، میدان جنگ میں ہم آہنگی اور میدان جنگ کے قریب حالات میں جدید ہتھیاروں کے نظام کے آپریشنل انضمام کی توثیق کرنے کے لیے احتیاط سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آرمی چیف سید عاصم منیر پاک بھارت کشیدگی پاکستان کا عزم

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دیں گے آرمی چیف
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وہ کر دکھایا ہے جو کبھی کوئی نہیں کر سکا،فیصل واوڈا 
  • پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دفاع وطن کے لیے متحد، آرمی چیف کا کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب
  • پروپیگنڈا ویب سائٹس پر قیامت؛   جنرل عاصم منیر نے وہ کر دکھایا ہے جو کبھی کوئی نہیں کر سکا
  • پاکستانی عوام متحد، تمام اقلیتیں مسلح افواج کیساتھ ہیں: کھیئل داس کوہستانی
  • پاک فوج ہر وقت تیار ،بھارت کی طرف سے کوئی بھی فوجی مہم جوئی کی گئی تو اس کا فوری، سخت اور واضح جواب دیا جائے گا،آرمی چیف
  • ’بھارتی فوجی مہم جوئی کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا‘ آرمی چیف اگلے مورچوں پر پہنچ گئے
  • پاکستان خطے میں امن کا خواہاں لیکن بھارت کی کسی بھی کارروائی کا منہ توڑ جواب دینگے، آرمی چیف
  • ’’ہم تیارہیں ، آزمانا نہیں‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔۔۔پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی دھمکیوں کے جواب میں مسلح افواج اور  عوام متحد