آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کےلیے اپنی عوام کے ساتھ متحد ہو کر کھڑی ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

یہاں اتنی بھارتی فوج ہے وہ کیا کررہی ہے، جھک مار رہی ہے؟ کشمیری شہری کا سوال

کشمیری شہری نے کہا کہ ہمارے مذہب میں کسی بے گناہ کو قتل کرنا پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

فورم نے اعادہ کیا کہ پاکستان کے عوام کی امنگوں کا ہر قیمت پر احترام کیا جائے گا، بھارت کی جانب سے جان بوجھ کر عدم استحکام کی کوششوں کو شکست دی جائے گی، قومی عزم اور واضح اقدامات سے بھارتی کوششوں کو شکست دی جائے گی۔

شرکاء کانفرنس نے کہا کہ بھارت کو ان مذموم ہتھکنڈوں کے ذریعے اپنی دہشت گرد پراکسیز فعال کرنے میں ناکامی اٹھانی پڑے گی، پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ کسی بھی بلاواسطہ یا پراکسیز کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا،  پاکستان کے امن اور ترقی کا راستہ دہشت گردی، جبر یا جارحیت سے نہیں روکا جاسکتا۔

بھارت کی جانب سے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا انتہائی خطرناک ہے،
پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے پاکستان کی 24 کروڑ آبادی متاثر ہوگی، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے سے جنوبی ایشیا میں عدم استحکام میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے پہلگام واقعے سے متعلق بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا

شہباز شریف نے پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی صورتحال پر پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان خود دہشت گردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے۔

شرکاء کانفرنس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی غیر انسانی اور بلا اشتعال کارروائیاں علاقائی کشیدگی کو بڑھاتی ہیں، بھارتی بلا اشتعال کارروائیوں کا مؤثر اور مناسب جواب دیا جائے گا ، انتظامی ناکامیاں چھپانے کیلئے بھارت اندرونی مسائل کو بیرونی رنگ دیتا رہا ہے، پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی افواج ایل او سی پر معصوم شہریوں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورم نے خطے کی موجودہ صورتحال کا جامع جائزہ لیا اور بالخصوص پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی سلامتی پر غور کیا۔

فورم نے  کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری، بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قوم کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ وارانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے تمام محاذوں پر چوکنارہنے اور فعال تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا۔

فورم نے بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم اور سیاسی اور فوجی مقاصد کے لیے گھڑے جانے والے خود ساختہ بحرانوں پر اظہارتشویش کیا۔

شرکاء کانفرنس نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے بھارت یکطرفہ چالوں سے اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے، 2019 میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اسٹیٹس کو یکطرفہ تبدیل کرنے کی کوشش کے لیے پلوامہ ڈرامہ رچایا۔

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370کی منسوخی کے ذریعے اسٹیٹس کو تبدیل کرنے کے لیے ڈرامہ رچایا، پہلگام واقعہ کا مقصد پاکستان کی توجہ مغربی سرحدوں ،اقتصادی بحالی کی جاری کوششوں سے ہٹانا ہے،ان دو عوامل میں پاکستان فیصلہ کن اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جواب دیا جائے گا ا ئی ایس پی ا ر پاکستان کے ا رمی چیف نے کہا کہ فیصلہ کن کرنے کی فورم نے کسی بھی کے لیے

پڑھیں:

  آپریشن سندور سے متعلق بھارت کے اشتعال انگیز دعوے مسترد  

پاکستان نے بھارتی پارلیمان میں ہونے والی حالیہ بحث کے دوران ”آپریشن سندور“ کے حوالے سے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانات نہ صرف بے بنیاد ہیں بلکہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی خطرناک کوشش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں کی جانب سے لگائے گئے الزامات بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے اور خطے میں جارحیت کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ دنیا اچھی طرح جانتی ہے کہ بھارت پاکستان پر بارہا جھوٹے الزامات عائد کرتا رہا ہے، اور حالیہ بیانات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے 7 مئی کو ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معصوم افراد کو شہید کیا اور اب اس ظلم پر پردہ ڈالنے کے لیے پاکستان کے خلاف بیانیہ گھڑا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مبینہ “ایٹمی بلیک میلنگ” کا بھارتی بیانیہ گمراہ کن اور خود غرضی پر مبنی تصور ہے۔ بھارت کا مقصد اشتعال انگیزی پر پردہ ڈالنا اور پاکستان پر الزام عائد کرنا ہے۔ دنیا کو پتہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کا روایتی صلاحیتوں کے ذریعہ مقابلہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی پارلیمان میں نام نہاد آپریشن سندور پر ہونے والی بحث پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی رہنما عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنے فوجی نقصانات تسلیم کریں۔ بھارتی قیادت کو جنگ بندی میں فریق ثالث کے فعال کردار کو بھی مان لینا چاہیے۔

انہوں نے آپریشن سندور، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی رہنماؤں کے یہ بیانات حقائق کو مسخ کرنے اور جارحیت کو جواز دینے کے خطرناک رجحان کے عکاس ہیں اور اندرونی سیاسی فائدے کے لیے کشیدگی کو بڑھاوا دینا خطرناک ہے۔

ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ دنیا بھی یہ جانتی ہے کہ بھارت نے بغیر تحقیقات کے حملہ کیا۔ 6 اور 7 مئی کو بھارتی حملے میں درحقیقت معصوم افراد شہید ہوئے۔

بھارت نےجس مبینہ دہشت گردی کے ڈھانچے کو نشانہ بنایا درحقیقت وہاں خواتین اور بچے تھے۔ اس حملے میں بھارت اپنے کسی بھی اسٹریٹیجک ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ بھارتی طیاروں اور اہداف کو غیر مؤثر بنانے میں پاکستان کی کامیابی ناقابل تردید حقیقت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعہ پر شفاف اور آزادانہ تحقیقات کی فوری پیشکش کو قبول نہیں کیا بلکہ جارحیت اور تصادم کا راستہ اختیار کیا۔ وہ خود ہی مدعی بھی بنا، منصف بھی اور جلاد بھی۔

دفتر خارجہ نے آپریشن مہادیو کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد آپریشن مہا دیو سے متعلق کوئی بھی دعویٰ اہمیت نہیں رکھتا۔ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان جھوٹ اور تضادات سے بھرا ہوا ہے۔ کیا یہ محض اتفاق ہے کہ مبینہ ملزم لوک سبھا میں بحث کے آغاز پر ہی مارے گئے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • لیجنڈز لیگ میں پاک بھارت تنازع کے بعد پی سی بی کا بڑا فیصلہ
  • اپوزیشن کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، آل پارٹیز کانفرنس اختتام پذیررہنمائوں کی پریس کانفرنس
  • حکومت پنجاب کا سوا 2 ارب کی لاگت سے گرین کوریڈور منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
  • مودی سرکار کا آپریشن سندور کا ناکام دفاع، ہندوتوا حامیوں کو متحرک کرنے کی کوشش
  • بھارت کا جواب میں امریکا سے ایف 35طیارے نہ خریدنے کا فیصلہ
  • مقبوضہ کشمیر, حریت کانفرنس نے 5 اگست کو ہڑتال کی کال دیدی
  • تاریخی کرپشن ہو رہی ہے، عوام حکومت کیساتھ نہیں ، لاوا پھٹنے کو ہے: محمد زبیر کھل کر بول پڑے
  • خیبر پختونخوا ہمارا صوبہ ہے، ہماری مشاورت کے بغیر فیصلے مسلط نہ کیے جائیں، وزیراعلیٰ گنڈاپور
  • لینے کے دینے پڑ گئے؛ مودی کی لوک سبھا میں آپریشن سندور کی خفت مٹانے کی ناکام کوشش
  •   آپریشن سندور سے متعلق بھارت کے اشتعال انگیز دعوے مسترد