عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، وزیرخزانہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ (پرال) میں شفافیت، کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا نفاذ ہوچکا ہے اور مستقبل میں ڈیٹا پر مبنی نفاذ میں نجی شعبے کی شرکت کے امکانات کو اجاگر کیا گیا ہے اور عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ان کے حالیہ دورہ امریکا کے دوران عالمی سرمایہ کاروں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی رفتار پر اعتماد اور حکومت کی اصلاحات کی پالیسی جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی اصلاحات کے نفاذ کے لیے پرعزم ہے جو منصفانہ ٹیکس نظام، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی اور پاکستان کو جامع پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے نامورغیر ملکی سرمایہ کاروں کو حکومت کے درمیانی مدت کے معاشی وژن سے آگاہ کیا، جس میں ٹیکس بیس کو توسیع دینے، طویل المدتی مالیاتی استحکام کے لیے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب بڑھانے اور اسٹرکچرل اصلاحات کے ذریعے میکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔
اس موقع پر اوآئی سی سی آئی کے صدر یوسف حسین نے کہا کہ ہم حکومت کے معاشی وژن اور اس کے درمیانی مدت کے پائیدار مضبوط ماڈل کو سپورٹ کرتے ہیں، جس میں برآمدات میں اضافہ، مقامی وسائل کا استعمال اور پیداواری مسابقت و استعداد پر مرکوز اصلاحات شامل ہیں۔
او آئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم نے کہا ہم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں حالیہ مصروفیات اور عالمی اسٹیک ہولڈرزکے ساتھ کامیاب اجلاس کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی درمیانی مدت کی حکمت عملی، اسٹرکچرل اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط اور پائیدار ترقی کے لیے واضح مؤقف بزنس کمیونٹی کے لیے ایک مضبوط اور حوصلہ افزا پیغام ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک اپ ڈیٹ رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا اندیشہ ہے، حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے، پاکستان کی معاشی شرح نمو عالمی معاشی ترقی کی رفتار سے بہتر رہنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ عالمی معیشت 2025 میں 3 اور 2026 میں 3.1 فیصد سے ترقی کرے گی اور عالمی سطح پرمہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے۔
اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف،بڑھتی غیر یقینی اور جیو پولیٹیکل کشیدگی عالمی معیشت کے لیے خطرہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق اعتماد کی بحالی اور سازگار حالات اہم پالیسی ترجیحات قرار دی گئی ہیں۔