جماعت اسلامی پنجاب کا’ادارےبچاؤنجکاری مکاؤ‘تحریک چلانےکافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
حسن علی: جماعت اسلامی پنجاب نےادارےبچاؤنجکاری مکاؤتحریک چلانےکافیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی رہنماؤں،ڈاکٹرز،پروفیسرزپرمشتمل16رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی،کمیٹی میں جماعت اسلامی وسطی پنجاب کےامیرجاویدقصوری ،ڈاکٹربابررشید،ذکراللہ مجاہد،ڈاکٹرسلمان ،ڈاکٹرشعیب،ڈاکٹرہمایوں،ڈاکٹراسامہ،فائزہ راناسمیت دیگربھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل ہیں۔
کمیٹی حکومت کی اداروں کی نجکاری پالیسی کیخلاف ملازمین کی تمام تنظیموں کومتحد کریگی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی سرکاری ملازمین کی تنظیموں کے ساتھ مل کر تحریک چلائے گی،جوائنٹ ایکشن کمیٹی پنجاب حکومت کی نجکاری پالیسی کی ہر فورم پر مخالفت کرے گی،کمیٹی سرکاری ملازمین کیساتھ ملکراحتجاجی کیمپ اور دھرنوں کا بھی لائحہ عمل بنائے گی۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
جوائنٹ ایکشن کمیٹی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی ہدایت پر بنائی گئی۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان اس وقت نازک موڑ پر کھڑا ہے، قومی اتحاد اورقابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے. پی ٹی آئی کور کمیٹی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم مئی ۔2025 )تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے جبکہ بھارت کی طرف سے مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر ملک بھر میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے ایسے وقت میں قومی اتحاد اورقابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے ،عمران خان کا واضح پیغام ہے امن ہماری ترجیح ہے لیکن اسے بزدلی نہیں سمجھنا چاہیے تحریک انصاف کی سیاسی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعدجاری اعلامیہ میں بھارت کی جنگی تیاریوں اور تسلط پسند عزائم کی شدید مذمت کی گئی.(جاری ہے)
اعلامیہ میں کہا گیا کہ مودی سرکار کے تحت چلنے والا بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ بحرانی صورتحال میں قومی اتحاد اور ایک قابل اعتماد قیادت ناگزیر ہے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سب سے قابل اعتماد رہنما عمران خان اس وقت پابند سلاسل ہیں، جو جیل سے بھی پاکستان کی خودمختاری کے دفاع اور قومی یکجہتی کا پیغام دے رہے ہیں. اعلامیہ میں کہا گیا کہ عمران خان کا واضح پیغام ہے کہ امن کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے جبکہ جنگ کی حمایت کی بجائے امن کو ترجیح دی جانی چاہیے تحریک انصاف نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی قیادت ایک خاموش اورغافل حکومت کر رہی ہے، عمران خان واحد رہنما ہیں جو پاکستان کی خود مختاری کے دفاع اور قومی اتحاد کا مطالبہ کررہے ہیں بحران کی اس گھڑی میں ان کی قیادت ناگزیر ہےانہیں خاموش رکھنا اور قید تنہائی میں رکھنا صرف ایک شخص سے نہیں بلکہ پورے ملک اور قوم سے دشمنی کے مترادف ہے. اعلامیہ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ تحریک انصاف اپنی قیادت کی رہائی اور پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے عوام کی مکمل حمایت کے ساتھ میدان میں ہے تاکہ قوم متحد ہو کر اپنی مقدس سرحدوں کا دفاع کر سکے.