انڈین بیانئے کی حمایت کرنے والے مسلمانوں کے دشمن تصور ہونگے، ایمان شاہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے انڈین بیانیہ کو فروغ دینے والے ٹولوں کو مسترد کر دیا ہے اور ریاست پاکستان ایسے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کر دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات گلگت بلتستان نے ایمان شاہ نے کہا ہے کہ گجرات کا قصائی ہمیشہ سے پاکستان کو نیچا دکھانے کے لئے الزام تراشی کر رہا ہوتا ہے جس سے خطے میں جنگی ماحول کو فروغ مل رہا ہے جو کہ خطے میں امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایمان شاہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کسی بھی ملک میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے اور یہ بات عیاں ہے کہ خطے کے امن کو کون داو پے لگانے کے درپے ہیں؟ وزیر اطلاعات نے کہا حکومت پاکستان نے اس ضمن میں دو ٹوک الفاظ میں اپنا پیغام دیا ہے کہ مودی سرکار کی طرف سے جو بھی ایکشن ہو گا اسکا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک کی ثالثی کے ذریعے پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر 1960ء میں دریا سندھ اور دیگر دریاوں کے پانی کا منصفانہ طور تقسیم کرنے کے لئے سندھ طاس معاہدہ طے پایا تھا جو کہ مودی سرکار نے اسکو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا اگر دانستہ طور پر پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنے کی کوشش کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا پاکستانی افواج اور عوام کا جذبہ 65 کی جنگ سے زیادہ اور مضبوط نظر آرہا ہے، اس کا سارا کریڈٹ ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور عبد القدیر خان کو جاتا ہے۔ آج پاکستان ایٹمی قوت بن کر ابھرا ہے جو بھی میلی آنکھ سے اسکی طرف دیکھے گا اس کا برا حشر کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے میڈیا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز نے اس معاملے میں جس یکجہتی کا اظہار کیا وہ قابل ستائش ہے۔ ہندوستانیوں کو گلگت بلتستان کے عوام کی دی ہوئی قربانیوں کا اندازہ پہلے سے ہے، چاہے وہ 65 کی جنگ ہو یا کارگل جنگ ہو اور ہمیں فخر ہے کہ گلگت بلتستان کو سب سے زیادہ فوجی اعزازات حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے کہا جو بھی شخص انڈین بیانیہ کی حمایت کرے گا وہ مسلمانوں کے دشمن تصور ہونگے اور گلگت بلتستان کے عوام نے انڈین بیانیہ کو فروغ دینے والے ٹولوں کو مسترد کر دیا ہے اور ریاست پاکستان ایسے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ کر دے گی۔ ایک سوال کے جواب میں ایمان شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان پر حملہ پاکستان پر حملہ کرنے کے مترادف سمجھا جائے گا۔ گلگت بلتستان پاکستان کا شہ رگ ہے اور جنگ کی صورت میں تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائینگے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہ گلگت بلتستان گلگت بلتستان کے انہوں نے کہا ایمان شاہ نے کہا کہ جائے گا ہے اور
پڑھیں:
جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔
یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟
جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔
کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟
یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news انسانی فریج جاپان گرمی