ملک میں مہنگائی کی شرح مزید کم، اپریل میں 0.30 فیصد رہ گئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی آگئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اپریل 2025 میں مہنگائی کی شرح تاریخ کی کم ترین سطح 0.30 فیصد پر آگئی ہے، مارچ 25 میں مہنگائی کی شرح 0.70 فیصد تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی 38 فیصد سے ایک اعشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مہنگائی کی اوسط شرح 4.
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجود اس کا اثر عوام تک نہیں پہنچ رہا تو کوئی فائدہ نہیں، وزیر خزانہ
ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدامات اجناس کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کی رفتار میں کمی کی وجہ بنے، مہنگائی کی شرح کم ہونے سے شرح سود میں ریلیف ملنے کی امید بڑھ گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ادارہ شماریات پاکستان مالی سال مہنگائیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ادارہ شماریات پاکستان مالی سال مہنگائی میں مہنگائی کی شرح
پڑھیں:
ٹرمپ کی بھارت کو 25 فیصد ٹیرف کی دھمکی، تجارتی معاہدے پر دباؤ میں اضافہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے زیر التوا تجارتی معاہدہ طے نہ پایا تو بھارتی درآمدات پر 25 فیصد تک ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ اب وہ 25 فیصد ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں:یورپی یونین 30 فیصد امریکی ٹیرف سے بچ گیا، امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ طے
سی این این کے مطابق صدر نے بھارت پر غیرمنصفانہ تجارتی رویے، زیادہ درآمدی محصولات اور سخت درآمدی شرائط کا الزام بھی عائد کیا۔ امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر کے مطابق معاہدے کے لیے مزید بات چیت درکار ہے، جبکہ بھارت نے امریکی دعوے کو قبل از وقت قرار دیتے ہوئے مذاکرات کو پیچیدہ قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں:پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟
2024 میں امریکا نے بھارت سے 87 ارب ڈالر کا سامان درآمد کیا، جبکہ بھارت نے 42 ارب ڈالر کی امریکی اشیا خریدی تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں