یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3500 کنٹریکٹ ملازمین فارغ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
وزارت پیداوار نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے 3 ہزار 500 کنٹریکٹ ملازمین فارغ کردیے۔
حکام وزارت پیداوار نے 3500 کنٹریکٹ ملازمین فارغ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
ملازمت سے فارغ کیے جانے پر یوٹیلیٹی اسٹورز کے کنٹریکٹ ملازمین نے احتجاج کی کال دے دی ہے۔
آل پاکستان یوٹیلیٹی اسٹورز ورکرز الائنس نے اعلان کیا کہ کل سے نہ ہیڈ آفس میں کام ہوگا نہ ریجنل آفسز میں، اب کوئی یوٹیلٹی اسٹور نہیں کھلے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوٹیلیٹی اسٹورز کنٹریکٹ ملازمین
پڑھیں:
محکمہ خزانہ کے بجٹ ونگ کے ملازمین اور افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم
قیصر کھوکھر:محکمہ خزانہ نے بجٹ ونگ کے ملازمین اور افسران کی ہفتے کی چھٹی ختم کر دی۔
محکمہ خزانہ کے بجٹ ونگ میں ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 9سے شام 7بجے تک ہوگی۔
ہفتے کے روز دفتری اوقات صبح 9 سے شام 4بجے تک ہوں گے۔
محکمہ خزانہ نے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں ہفتے کی چھٹی ختم کی۔محکمہ خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔