وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے’اپنی زمین اپنا گھر’ ای پورٹل کا افتتاح کر دیا، بے گھر افراد کے لیے پنجاب میں ہرروز 300 گھربننے لگے ہیں۔
سب نیوزکے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیجیٹل بٹن دبا کے ’اپنی زمین، اپنا گھر‘ ای پورٹل کا آغاز کیا، جس کے تحت پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں میں 2 ہزار پلاٹ دیے جائیں گے۔

’اپنی زمین اپنا گھر‘ منصوبے میں بے گھر شہریوں کو 3 مرلے کے پلاٹ مفت دیے جائیں گے، قرعہ اندازی میں پلاٹ حاصل کرنے والے خوش نصیب گھر کی تعمیر کے لیے قرض بھی حاصل کرسکیں گے۔

پہلے مرحلے میں جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں، رینالہ خورد میں مفت پلاٹ دیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے، 6 ماہ کی قلیل مدت میں 34 ہزار گھر بن رہے ہیں، 2 ہزار گھر مکمل بھی ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھر میں بہت سے لوگوں کے پاس گھر بنانے کے لیے زمین ہے نہ پیسے، پہلے مرحلے میں 2 ہزار لوگوں کو مفت پلاٹ دیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بریفنگ میں بتایا کہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 33 ہزار 500 افراد کو گھر بنانے کے لیے 36 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جائیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کا بھارت کو انتباہ: جارحیت کا 2019 جیسا جواب دیا جائے گا پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب نے امریکہ جانے کی اجازت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا پاکستانی میزائل تجربے سے بھارت خوفزدہ، میڈیا میں چیخ و پکار شروع بھارت نے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی بلاک کر دیا خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار، آئی ایس پی آر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے صدر مملکت نے سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 جاری کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اپنی زمین اپنا گھر پنجاب مریم نواز نے پورٹل کا ا جائیں گے کر دیا کے لیے

پڑھیں:

ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر سے عوام کی زندگی متاثر ہوتی ہے: مریم نواز

مریم نواز — فائل فوٹو

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں تاخیر سے عوام کی روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

وزیراعلی پنجاب نے سینئر منسٹر اور چیف سیکریٹری کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان کی بر وقت تکمیل کا ٹاسک دیتے ہوئے لاہور ڈویلپمنٹ پلان کےلیے ماہانہ ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پروجیکٹس کا تصویری معائنہ بھی کیا اور کہا کہ خود کو عوام کے سامنے جوابدہ سمجھتی ہوں۔ ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر سے روزمرہ زندگی متاثر ہوتی ہے، عوام کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کردیا
  • آج تک جتنی بھی حکومتیں رہیں وہ کئی دہائیوں تک 34 ہزار گھر بھی نہیں بنا سکیں
  • وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا یومِ آزادی صحافت پر پیغام
  • مریم نواز کا بے گھر افراد کیلئے 2 ہزار پلاٹس مفت دینے کا اعلان
  • پنجاب: اپنی زمین، اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح، 3مرلہ کے پلاٹ مفت ملیں گے
  • بے گھر افراد کے لیے پنجاب میں ہر روز مزید 300 گھر بننے لگے، ‘اپنی زمین اپنا گھر’ اسکیم کا اجرا
  • پنجاب میں بے گھر خاندانوں کیلیے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے ای پورٹل کا افتتاح
  • وزیراعلیٰ مریم نواز سے نیدرلینڈز کی سفیر ہینی ڈی ویریس کی ملاقات
  • ترقیاتی اسکیموں میں تاخیر سے عوام کی زندگی متاثر ہوتی ہے: مریم نواز