لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں بے گھر افراد کو 3 مرلہ کے پلاٹ مفت دینے کیلئے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبہ کے ای پورٹل کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ نے بٹن دبا کر منصوبے کے ای پورٹل azag.punjab.gov.pk کا افتتاح کیا، جس کے ذریعے شہری مفت پلاٹ کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے، یہ منصوبہ’اپنی چھت، اپنا گھر‘ کی توسیع ہے، جس کے تحت اب تک 34 ہزار گھروں کی تعمیر کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ 2 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں۔

’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 19 اضلاع میں 23 ہاؤسنگ اسکیموں کے تحت 3 مرلے کے 2 ہزار پلاٹس مفت فراہم کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں پلاٹوں کی تقسیم جہلم، پتوکی، ماموں کانجن، لودھراں اور رینالہ خورد میں ہوگی اور قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب افراد کو گھر کی تعمیر کیلئے آسان شرائط پر قرضے بھی دیئے جائیں گے۔

ای پورٹل کا افتتاح کرنے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ منصوبے محض تعمیرات نہیں بلکہ ہزاروں خاندانوں کی دعائیں ہیں، قرض کی واپسی کیلئے آسان اقساط اور 3 ماہ کا گریس پیریڈ رکھا گیا ہے جبکہ قرضوں کی واپسی کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پروگرام میرے دل کے قریب ہے اور میرے قائد نواز شریف کا خواب ہے کہ ہر بے گھر کو اپنی چھت نصیب ہو، نواز شریف لوگوں کے گھر بنتے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔
مریم نواز شریف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ماضی کی حکومتیں دہائیوں میں بھی اتنے گھر نہیں بنا سکیں جتنے گھروں کی بنیاد موجودہ حکومت نے صرف 6 ماہ میں رکھ دی ہے۔

قبل ازیں صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے بتایا کہ اپنی چھت، اپنا گھر کے تحت 33,500 افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے۔ 36 ارب روپے کے قرض جاری کیے جا چکے ہیں۔

بھارتی قید میں موجود بیگناہ پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بے نقاب

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کا افتتاح اپنا گھر

پڑھیں:

اٹک: گدھوں کا فارم سیل، باقیات بھی ملیں

تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب

اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے اکھوڑی کے علاقے میں کارروائی کر کے گدھوں کا فارم سیل کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیل کیے گئے فارم سے گدھوں کی باقیات بھی ملی ہیں۔

اس معاملے کی مزید انکوائری بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سب پر بازی لے گیا
  • اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کتنے خاندانوں کو بلاسود قرضہ فراہم کیا جا چکا، تفصیل سامنے آگئی
  • زمین پھر لرز گئی،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ
  • لاہور میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے جدید سسٹم کی تنصیب شروع کردی گئی
  • وزیراعلیٰ سندھ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کردیا، جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار
  • محمد نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلی سندھ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کردیا؛ جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار
  • وزیراعلیٰ سندھ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کردیا؛ جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار
  • نادرا میں ملازمت کیلئے درخواست دینے کا آسان طریقہ
  • اٹک: گدھوں کا فارم سیل، باقیات بھی ملیں