صدر آزاد جموں وکشمیر کو چیئرمین ہدایت الرحمان نے پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کر دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
سٹی 42 : صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے چیئرمین آزاد جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) ہدایت الرحمان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔
چیئرمین پبلک سروس کمیشن ہدایت الرحمان نے اس موقع پر آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن ایکٹ 1986ء کی سیکشن 10کے تحت صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2024ء پیش کی اور انہیں آزادجموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کی کارکردگی اور میرٹ پر تقرریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
صدر آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ پبلک سروس کمیشن آزادکشمیر کا ایک نہایت ہی اہم ادارہ ہے جس میں میرٹ کی بالادستی دور حاضر کی اہم ضرورت ہے کیونکہ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار ہی آزادکشمیر کے تمام محکمہ جات میں اپنی خدمات فراہم کرتے ہیں اور آزادکشمیر کی بیوروکریسی اور دیگر محکمہ جات میں سروسز فراہم کرتے ہیں، اس لئے آزادکشمیر پبلک سروس کمیشن کو میرٹ کی شفافیت میں مزید بہتری لانا ہو گی تاکہ پبلک سروس کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار صحیح معنوں میں آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
سانحہ نو مئی کے تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست 8 مئی کو سماعت کیلئے مقرر
اس موقع پر دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وکشمیر پبلک سروس کمیشن آزادجموں وکشمیر
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کیلئے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق سے صوبائی حقوق کےلیے باضابطہ خط و کتابت کا کہہ دیا۔
پشاور میں سہیل آفریدی کی زیرصدارت محکمہ توانائی اور برقیات کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبائی حقوق کےلیے وفاق سے باضابطہ خط و کتابت شروع کرنے کا کہا۔
اجلاس میں منصوبوں پر مقررہ وقت پر عمل درآمد کے لیے قانون سازی کی ہدایت کی گئی جبکہ توانائی شعبے میں وفاق سے جڑے معاملات موثر انداز میں اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ متعلقہ محکمے مشترکہ مفادات کونسل کے زیر التوا امور کا فالو اپ کریں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں میں کوتاہی برداشت نہیں، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہوگی، تاخیر کے ذمے داروں کے خلاف سخت سزائیں تجویز ہوں گی۔
سہیل آفریدی نے مقامی بجلی گھروں سے بجلی کی ترسیل و تقسیم کے پلان تیار کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔