لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) صوبائی وزیر محکمہ صحت و ایمرجنسی سروسز پنجاب خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کے ریسکیوئرز پوری دنیا میں ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الاقوامی یوم فائرفائٹرز کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا مقصد جانوں کا تحفظ کرنے والے فائرفائٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانہ سے کیا گیا۔ریسکیو شہدا کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور دعا مغفرت کی گئی۔2024 کے بیسٹ فائر فائٹرز کو دو اضافی تنخواہیں اور یادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ہمارے ریسکیوئرز عوام کی جان و مال کے تحفظ کی خاطر لازوال خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ریسکیوئرز کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پنجاب کے ریسکیوئرز پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ کئی ریسکیو آپریشنز کا حصہ رہ کر ریسکیوئرز کی خدمات کو موقع پر سراہا ہے۔ 2010 کے سیلاب میں ریسکیوئرز نے مشکل میں پھنسے ہزاروں افراد کی مدد کی۔

انہوں نے کہاکہ ایئر ایمبولینس سروس وزیر اعلی کا ویژن تھا۔ موٹر وے پر ایمرجنسی سروسز کامیابی سے جاری ہیں انہوں نے اس موقع پرڈاکٹر رضوان نصیر کی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے حال ہی میں 300 نئی ایمبولینسز خریدنے کی منظوری دی ہے۔فائر ریسکیو سروس نے 260,830 آگ لگنے کے واقعات میں عوام کو 716 ارب کے نقصانات سے بچایا ہے۔

ریسکیو 1122 کے 24 شہدا قوم کے عظیم ہیرو ہیں۔ پنجاب کمیونٹی سیفٹی بلڈنگز ریگولیشنز 2022 پر 100 فیصد عملدرآمد ضروری ہے۔سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریسکیوئرز اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دوسروں کی زندگیاں بچاتے ہیں۔ بلند و بالا عمارات میں فائر ہائیڈرنٹس، الارم سسٹمز، ایگزٹ اور سیڑھیاں لازمی لگائیں۔

فائرفائٹرز جلتی عمارتوں میں جا کر زندگیاں بچانے والے ہمارے ہیروز ہیں۔ پاکستان ساوتھ ایشیا کی پہلی ٹیم ہے جو یونائٹڈ نیشنز انسراگ سے سرٹیفائیڈ ہے،بازاروں اور سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے سے ریسکیو کا ریسپانس بہتر ہوا ہے۔ سڑکوں سے تجاوزات کے خاتمے سے ریسپانس مزید بہتر ہوا ہے۔پاکستان میں فائر سروس میں حنظلہ ملک گلاسکو کے میئر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

حنظلہ ملک ہمارے درمیان موجود نہیں، ہم گلاسکو فائر سروس اور حنظلہ ملک کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔پنجاب ایمرجنسی سروس نے 17.

1 ملین سے زائد افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کیں ہیں ۔پنجاب ایمرجنسی سروس اب تک 4.4 ملین روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانس کر چکی ہے، ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہاکہ واٹر ریسکیو سروس نے 18,612 ڈوبنے کی ایمرجنسیز اور 3 لاکھ 28 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا۔

فائرفائٹرز قوم کے اصل ہیرو ہیں، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی-فائرفائٹرز کو بین الاقوامی تربیت گلاسگو سے فراہم کی گئی۔تقریب میں حنظلہ ملک اور شہید ریسکیور کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔بین الاقوامی یوم فائرفائٹرز کی تقریب میں ریسکیو افسران، کیڈٹس اور بہترین ریسکیورز نے شرکت کی ۔محمد ثقلین اعظم کو بہترین فائر ریسکیور اور منیب اظہر کو بہترین لیڈ فائر ریسکیور قرار دیا گیا۔ڈویژنل سطح پر بہترین فائر اور لیڈ فائر ریسکیوئرز کو اسناد و نقد انعامات دیئے گئے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایمرجنسی سروسز ایمرجنسی سروس فائر ریسکیو رضوان نصیر حنظلہ ملک کی خدمات انہوں نے رہے ہیں کی گئی

پڑھیں:

نہریں کیوں نکالنے نہیں دیں گے؟ کالا باغ ڈیم کیوں نہیں بننے دیا گیا؟: خواجہ سعد رفیق

---فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ساتھ بھی زیادتیاں ہوئی ہیں، نہریں کیوں نکالنے نہیں دیں گے؟ کالا باغ ڈیم کیوں نہیں بننے دیا گیا؟ چولستان پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

لاہور میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی الیومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان خطے میں جنگ کا خطرہ مول نہیں لے سکتا، اگر جنگ چھڑ گئی تو بھارت کا نقصان زیادہ ہوگا۔

پاکستان نہیں چاہتا جنگ ہو اور دونوں جانب انسانی خون بہے، خواجہ سعد رفیق

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کی سوچ کے تحت بنگلہ دیش کو ذہنی غلام بنا کر رکھنے کا بھارتی پروجیکٹ ناکام ہوچکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان نے درست پوزیشن لی ہے، خطے سے جنگ کے بادل چھٹ جائیں گے، جنگی جنون کے بجائے بامقصد مذاکرات کیے جائیں۔

خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دیا جائے، پانی کا مسئلہ مذاکرات سے حل کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا جائزہ لیا
  • نہریں کیوں نکالنے نہیں دیں گے؟ کالا باغ ڈیم کیوں نہیں بننے دیا گیا؟: خواجہ سعد رفیق
  • برطانوی شہری نے فائرفائٹرز کو ’اِن-ایکشن‘ دیکھنے کیلئے اپنے گھر کو آگ لگادی
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 300 نئی ایمبولینسز خریدنے کی منظوری دی ہے‘خواجہ سلمان رفیق
  • پنجاب حکومت صحت کے شعبہ کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق
  • مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے، خواجہ سعد رفیق
  • نیو کراچی میں کپڑے کے گودام میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کی کترنیں خاکستر
  • اسرائیلی یوم آزادی پر جنگلات میں آگ بھڑک اُٹھی؛ تقریبات منسوخ، ایمرجنسی نافذ
  • پنجاب ایمرجنسی سروس نے 206,685ایمرجنسی متاثرین کوماہ اپریل کے دوران ریسکیو سروسز فراہم کیں