خیبر پختونخوا سے مزید 1,296 افغان مہاجرین وطن واپس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
صوبائی محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ستمبر 2023 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 30 ہزار 286 افغان باشندوں کو خیبر پختونخوا سے ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے جن میں سے 19,228 افراد کو طورخم کے ذریعے بھیجا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز 1,296 غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے جبکہ 33 افغان باشندوں کو انگور اڈہ بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اب تک 32,503 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ نے مزید بتایا کہ ستمبر 2023 سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5 لاکھ 30 ہزار 286 افغان باشندوں کو خیبر پختونخوا سے ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے جن میں سے 19,228 افراد کو طورخم کے ذریعے بھیجا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا سے افغان باشندوں واپس بھیجا وطن واپس
پڑھیں:
چمن بارڈر سے ایک روزمیں 10 ہزارسے زائد افغان مہاجرین کو واپس بھیج دیا گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: چمن بارڈر سے تقریباََ 10 ہزار 7 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس روانہ کردیا گیا۔
افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، چمن کے بعد آج سے طورخم سرحد سے بھی شروع کردیا گیا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ 15 لاکھ 60 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔
اطلاعات کے مطابق افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے، ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے، افغان مہاجرین کے لیے ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف رہائش بلکہ کھانے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ افغان جنگ اور خانہ جنگی کے باعث پاکستان نے 40 سال تک افغانیوں کی بہترین میزبانی کی اور ایک عظیم مثال قائم کی، افغان مہاجرین کی واپسی کا اقدام پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے تاہم اب پاکستان میں بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔