بھارت نے پاکستان سے تمام قسم کے ڈاک اور پارسلز کے تبادلے معطل کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)مودی سرکار نے پاکستان سے ہوائی اور سطحی راستوں کے ذریعے تمام قسم کے ڈاک اور پارسلوں کے تبادلے کو معطل کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان سے تمام خط وکتابت اور پارسلز کا تبادلہ معطل کر دیا، یہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستان سے تمام اشیا کی براہ راست اور بالواسطہ درآمد پر فوری پابندی عائد کیے جانے کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے بتایا کہ مودی سرکار نے پاکستان سے ہوائی اور سطحی راستوں کے ذریعے تمام قسم کے ڈاک اور پارسلوں کے تبادلے کو معطل کر دیئے۔
مودی سرکار نے پاکستانی جھنڈے والے بحری جہازوں کے بھارتی بندرگاہوں میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی اور بھارتی پرچم والے جہازوں کو پاکستان کی بندرگاہوں پر جانے سے روک دیا۔
اس فیصلے سے پاکستان سے بھارت کو سامان کی تمام ان باؤنڈ شپمنٹ مکمل طور پر روک دی جائے گی۔
اس سے قبل بھارت نے پاکستان سے بلواسطہ اور بلا واسطہ درآمدات پرپابندی لگائی تھی اور اس حوالے سے بھارتی وزارت تجارت نے نوٹس جاری کیا تھا۔
جس میں کہا گیا تھا پاکستان سے تیسرے ملک کے ذریعے بھارت آنے والی امپورٹس بھی فوری بند کردی گئی ہیں۔
مزیدپڑھیں:شیر افضل مروت کا فیصل واوڈا کو مونچھیں رکھنے کا مشورہ
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے پاکستان سے
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :