یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
یمن(نیوز ڈیسک)یمن کے وزیراعظم احمد عوض بن مبارک عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق یمن کے وزیراعظم نے استعفے کی وجہ اختیار نہ ہونا قرار دیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد بن مبارک نے آئینی معاملات میں مداخلت اور حکومتی امور چلانے میں درپیش مشکلات کو استعفی دینے کے فیصلے کی بنیادی وجہ قرار دی۔
انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز اور سیاسی تقسیم نے موثر انداز میں کام جاری رکھنا ناممکن بنا دیا تھا۔
ایک بیان میں مبارک نے کہا کہ انہیں ’’کئی مشکلات‘‘ کا سامنا رہا، جن میں حکومت میں رد و بدل نہ کر سکنے کی دشواری بھی شامل ہے۔
باکسنگ مقابلہ: پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف کو شکست دیدی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔